?️
سرینگر : (سچ خبریں ) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیری سیاسی نظربندوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے اور رمضان المبارک کے دوران انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری پیغام میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام اور کشمیری نظربندوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل مودی حکومت نے بھارتی جیلوں میں قیدیوں کے حفاظتی انتظامات میں تبدیلی کی تھی جس کی وجہ سے کشمیری نظربندخودکو انتہائی غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں پیشی کے موقع پر بھی کشمیری نظربندوں کیلئے صورتحال انتہائی خطرناک ہے،کیونکہ انہیں کہیں بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بانڈی پورہ کا مشہور قیدی طالب لالی جیل میں سحری بانٹ رہا تھا جب جرائم پیشہ مقامی قیدیوں نے اس پر گرم تیل پھینک دیا جس سے ان کا جسم اور چہرہ جھلس گیا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیلوںمیں کشمیری نظربندوں پر اس طرح کے مزید حملوں کا خدشہ ہے۔ مسرت عالم بٹ نے کہا کہ طالب لالی کے تین مقدمات بانڈی پورہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں زیر التوا ہیں، لیکن انہیں مقررہ تاریخ پر عدالت پیش نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری قیدیوں کی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کیلئے انہیںمقررہ تاریخوں پر عدالت پیش نہیں کیاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تہاڑ جیل میں کشمیری نظربندوں کو پیشہ ورمجرم اورانتہائی خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے اور عدالتوںمیں پیشی کے وقت ان پر ہندوتوابلوائیوں کے حملے کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں۔
مشہور خبریں۔
کیا نیٹو یورپی ممالک کا دفاع کرنے کے قابل ہے ؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: یورپی ممالک کے دفاع میں نیٹو کی نا اہلی کا ذکر
جولائی
نور مقدم کیس میں ظاہر جعفر کو مجرم قرر دے دیا گیا
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قتل ہونے والی
اگست
ابتدائی منٹوں میں ہی سعودی عرب نے یمنی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی جو ہفتے کی
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں آیت اللہ سیستانی کی بے حرمتی پر عراق کا سخت ردعمل
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقی صدر نے ایک بیان میں صیہونی ریاست کی جانب
اکتوبر
پاکستان کا تاریخی خلائی مشن 3 مئی کو چاند کے سفر پر روانہ ہوگا
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے کہا ہے
مئی
نیتن یاہو نے اپنے وزیر جنگ پر امریکہ جانے پر پابندی لگائی
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ
مئی
شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل
?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں
دسمبر
وزیراعظم کی پیر نورالحق قادری اور شیخ رشید کو لاہورپہنچنے کی ہدایت
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے امن وامان کی صورتحال
اکتوبر