مسلمانوں کے اتحاد، اسلامی اقدار کے فروغ اور روحانی و سماجی ترقی میں مساجد کا مرکزی کردارہے :میرواعظ

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے اتحاد، اسلامی اقدار کے فروغ اور روحانی و سماجی ترقی میں مساجد کا مرکزی کردارہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے چھانہ پورہ سرینگر میں مسجد بلال کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے مساجد کو اتحاد و اصلاح کے مراکز بنانے پر زوردیا۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اسلامی اتحاد کا مرکز ہے جہاں اذان کی صدا ہر مومن کو بلاتی ہے، چاہے ا س کا تعلق کسی بھی مسلک یا پس منظر سے ہو۔ مساجد کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ اللہ کا گھر ہے اور ہر مو من کے لیے کھلا ہونا چاہیے۔

میرواعظ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مسلک کو اخلاص کے ساتھ اپنائیں لیکن دوسروں پر تنقید سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم ا ن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو فرقہ واریت کو ہوا دے کر ہمارے اتحاد کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امت کی طاقت اس کے اتحاد میں ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ صحابہ کرام کی توہین کسی صورت میں برداشت نہیں کی جا سکتی اور صحابہ کرام و اہل بیت سے اظہار محبت اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے، جو ا مت کو جوڑنے والی بنیاد ہے۔

میرواعظ نے مسجد کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کو فعال طور پر شامل کریںتاکہ مساجد نہ صرف ان کی علمی و روحانی تربیت کا ذریعہ بنیں بلکہ وہ سماجی خدمت اور معاشرے کی اصلاح میں بھی حصہ لیں۔

انہوں نے مسجد بلال کے نئے منصوبے میں خواتین کے لیے علیحدہ اور مخصوص حصہ مختص کرنے کو خوش آئند قدم اور ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مساجد کو منشیات، فرقہ واریت اور اخلاقی زوال جیسے سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ائمہ اور مسجد کمیٹیاں سادگی کے ساتھ باوقار نکاح کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں جو فضول اخراجات اور معاشرتی دبائوکو کم کر کے اسلامی تعلیمات کے مطابق ازدواجی بندھن کو آسان بنا سکتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہمارے اوہر ایک مشترکہ نفسیاتی جنگ تھوپی جارہی ہے: روس

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:  روس کی وزارت خارجہ نے امریکی دعوؤں کے جواب میں

انسانوں کو جلانا، بچوں کو مارنا معمول نہیں، سوارا بھاسکر اسرائیلی ظلم پر بول پڑیں

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیلی جارحیت اور ظلم

2053 تک میں ترکی کو دنیا کی لاجسٹک سپر پاور بنادوں گا:ترک صدر

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک آنے

سعودی وزیر خارجہ کا ایران پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری معاہدے

امریکی کانگریس میں ٹرمپ کا پہلا خطاب کیسا رہا؟

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس میں پہلا خطاب شدید تنازعات

نیتن یاہو کے لئے راستہ بند

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق سیاسی تجزیہ کار انا براسکی نے اعلان

صیہونی ریاست پر طوفان الاقصی کے اثرات

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن نے صیہونی ریاست کو مختلف سیاسی، عسکری،

آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ دیں گے

?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے