?️
سچ خبریں: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان کی صورتِ حال کا گہرا ادراک رکھتے ہیں اور ان کی پاکستان کے ساتھ وابستگی کی دلیلیں حقائق پر مبنی ہیں۔
انٹرنیشنل ٹی وی چينل پر ایک گفتگو میں انوارالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر صرف خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ 8 ملین افراد کا سوال ہے جو دنیا کی سب سے بڑی جیل بھگت رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کتنی خواتین لاپتہ ہوتی ہیں؟
بلوچستان کی صورتِ حال پر انوار الحق کاکڑ کی دلیل رہی ہے کہ بلوچوں کے پاس تاریخی طور پر بھی پاکستان سے جڑنا ہی بہترین چوائس رہی جہاں ان کی سیاسی نمائندگی ہے اور معیشت محفوظ ہے۔
انوار الحق کاکڑ دہشتگردی کے خلاف بھرپور مؤقف رکھتے ہیں اور اندرونی دہشتگردی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہيں۔
نو مئی کے واقعات پر بھی انوار الحق کا مؤقف تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کردار کم کرنے کے لیے کسی کو سلطان راہی بننے کی ضرورت نہيں۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم نامزد کیا گیا جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ایک اور گھناؤنا قدم؟
وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کا دوسرا دور ہوا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے تھے۔
اب انوار الحق کاکڑ کو وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کو آج وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
لاشیں ضبط کرنے میں صہیونیوں کا پاگل پن
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈھٹائی
مارچ
تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس
جنوری
وفاقی کابینہ کے حوالے سے آج اہم فیصلوں کے اعلان کا امکان
?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور وفاقی کابینہ کے حوالے
اپریل
چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر مملکت کے امور انجام دیں گے
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے متحدہ عرب امارات روانہ ہونے
اکتوبر
جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، لیکن نیتن یاہو پہلے ہی شکست کھا چکے
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
اکتوبر
روس کی تجاویز کو مسترد کرنے میں یوکرین کے سینئر مذاکرات کار مصر
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر کے مشیر اور روس کے ساتھ امن
مئی
ہم نے افغانستان سے آنے والے ایک ہزار 277 غیر ملکیوں کوامیگریشن سہولت دی ہے
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ
اگست
منظم شیطانی مافیا(11) سعودی عرب کا سیاہ براعظم کی غربت سے غلط فائدہ
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:افریقی براعظم میں مداخلت کے لیے سعودی عرب کا سب سے
فروری