شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، یہ ریاست ہم سب کی ہے اور اس کے تحفظ کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا دہشتگرد تعلیمی ادارے بند کرانا چاہتے ہیں مگر ہماری بچیاں جس بہادری کے ساتھ ڈٹی رہیں وہ قابلِ تحسین ہے،نوجوان پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں کیونکہ یہ ریاست سب کی مشترکہ امانت ہے۔

یہ بات انہوں نے منگل کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں شہید پروفیسر ناظمہ طالب کے نام سے منسوب نئے بلاک اور 100 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جدید سمارٹ آڈیٹوریم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں صوبائی وزرامیر سلیم احمد کھوسہ، راحیلہ حمید درانی، میر صادق عمرانی اور رکن صوبائی اسمبلی میر علی مدد جتک، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن و کالجز صالح محمد بلوچ، سابق سیکرٹری حافظ محمد طاہر، کالج کی پرنسپل سعدیہ فاروقی سمیت دیگر اعلی حکام اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیراعلی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ایک خودکش حملہ آور اور چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی، پولیس، ایف سی، لیویز، عام شہری اور ہزارہ برادری کے وہ افراد جنہوں نے امن وامان اور صوبے کی ترقی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، ہماری تاریخ کے حقیقی ہیرو ہیں۔

وزیراعلی نے کہاکہ زہری میں جاری آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے اور ان کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر ناظمہ طالب نے تعلیم کی خدمت کیلئے کراچی سے کوئٹہ کا رخ کیا لیکن انہیں بے دردی سے شہید کردیا گیا۔ اسی طرح جسٹس نواز مری کو شہید کیاگیا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ سرینا چوک کو شہید جسٹس نواز مری کے نام سے منسوب کیا جائے گا تاکہ شہدا کی یاد ہمیشہ زندہ رہے۔

میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ایسا تعلیمی ماحول پیدا کیا جائے گا جہاں دنیا کے کسی بھی حصے سے ماہرین تعلیم آن لائن لیکچرز دے سکیں گے۔ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں اضافی کلاسز تعمیر کی جائیں گی اور طالبات سے کیے گئے 500 لیپ ٹاپ دینے کے وعدے کی تکمیل بھی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں کیونکہ یہ ریاست سب کی مشترکہ امانت ہے۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے تلاوت، ملی نغمہ اور اسٹیج فرائض سرانجام دینے والی طالبات کے لیے نقد 50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملی نغمہ پیش کرنے والی طالبہ گلوکاری کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتی ہے تو ان کے تمام اخراجات وہ برداشت کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ناظمہ طالب ان کی استاد تھیں اور وہ پہلی خاتون استاد تھیں جنہیں شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ سے آنے والے اساتذہ نے بلوچستان میں علم کے چراغ جلائے لیکن دہشتگردی نے انہیں ہم سے چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے الفاظ بلوچستان حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی کابینہ تعلیم کے فروغ کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہاں کی طالبات مستقبل میں پاکستان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔

مشہور خبریں۔

کابل میں لگاتار تین بم دھماکے

?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لگاتار تین بم دھماکے ہوئے جس

انسٹاگرام پر بہت کم دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کوالٹی بدتر کیے جانے کا اعتراف

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: انسٹاگرام کے بانی نے اعتراف کیا ہے کہ پلیٹ فارم

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور

اسحاق ڈار سے معیشت نہیں سنبھل رہی، توقعات پوری کرنے میں ناکام رہے

?️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق

اسرائیلی وزیر دفاع: بیروت اور لبنان میں امن نہیں ہو گا

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر دفاع نے بیروت کے نواحی علاقوں پر نئے

سرینگر :عارضی ملازمین کا ریگولرائزیشن کیلئے احتجاج

?️ 11 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں

?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20

سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 فون متعارف کروا دیا

?️ 10 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) اسمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے نئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے