بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ فروری میں 5کشمیریوں کو شہید کیا

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ فروری میں 5بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 2 نوجوانوں کو فوجیوں نے دوران حراست شہید کیا ۔بھارتی پولیس نے ضلع کٹھوعہ کی نگری پولیس چوکی پر ایک گرفتار شہری سونو کمار کو اذیتیں دے کر ہلاک کردیا۔بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی 193 کارروائیوں میں115نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
ادھر 4 ہزار سے زائد حریت رہنما، کارکن، نوجوان، طلباء اور انسانی حقوق کے علمبردار بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں مسلسل نظربند ہیں جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ایاز اکبراورخرم پرویزشامل ہیں۔
 کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے آج زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کے شہداء کو ان کی 33ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔1990میں آج ہی کے دن سرینگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے پچاس سے زائد بے گناہ شہریوں کوشہید اور درجنوں کو زخمی کردیا تھا۔
کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ زکورہ اور ٹینگ پورہ جیسے قتل عام کے واقعات مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے جاری کشمیریوں کی نسل کشی کی مہم کا حصہ ہیں۔
دریں اثناء مودی کی بھارتی حکومت نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران مجبورا آزاد کشمیر ہجرت کرنے والے تقریبا 168  کشمیریوں کی املاک ضبط کرنا شروع کر دی ہیں۔ ان میں سے 118کا تعلق ڈوڈہ، 36کا کشتواڑ اور 14کا تعلق مقبوضہ علاقے کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے ہے۔
بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی حکومت کی جانب سے درج کیے گئے ایک جعلی مقدمے میں 7 مسلمانوں کو موت کی سزا سنائی ہے۔

مشہور خبریں۔

طالبان حکومت کو ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئ

نیتن یاہو شدید بحران کا شکار ہیں:حزب اللہ 

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تاکید

یمنی کب تک فلسیطنیوں کا ساتھ دے سکتے ہیں؟

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسے

سعودی بادشاہ اسپتال مین بھرتی

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:  سعودی عرب کی عدالت نے آج اتوار کو اعلان کیا

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج جاری

?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ہزاروں

17 جولائی سے پہلے پی ٹی آئی کو لاہور ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا

?️ 16 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر

انگلینڈ میں مہنگائی میں غیرمعمولی اضافہ

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    انگلینڈ میں حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے نتائج

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم

?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے