مودی کی بھارتی حکومت جنوبی ایشیاء میں قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کی آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریات پر مبنی پالیسیاں علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کئی دہائیوں سے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

عبدالرشیدمنہاس نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق دیرینہ تنازعے کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن وسلامتی قائم نہیں ہو سکتی ۔

انہوں نے مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی بھی مذمت کی جن کے باعث علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ جموں و کشمیر پر بھارت کا وحشیانہ قبضہ اور ، اس کے جارحانہ عزائم علاقائی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے بھارت میں برسراقتدار آنے کے بعد سے خطے کے امن کو لاحق خطرات تیزی سے اضافہ ہواہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھارت کے محاذ آرائی کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کا خطہ مسلسل بدامنی کا شکار رہے گا۔

حریت ترجمان نے واضح کیاکہ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر خطے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیوں کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کا اعتراف کرے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل پرزوردیا۔

مشہور خبریں۔

ٹویوٹا نے چاند پر چلنے والی گاڑی بنانے پر کام شروع کر دیا

?️ 31 جنوری 2022ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی ملٹی نیشنل آٹو موٹیو مینوفیکچرر کمپنی ٹویوٹا  نے چاند

جرمن وزیر خارجہ نے فوری طور پر بھرتی میں واپسی کا مطالبہ کیا

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: نئے خطرناک حالات کے پیش نظر جرمن وزیر خارجہ نے

یمن میں صیہونی فوجی افسروں کی آمد

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی تنظیم موساد

سوڈان جنگ کے منفی اثرات کے بارے میں اسرائیلی حکومت کی تشویش

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار میں صیہونی مصنف نے لکھا ہے کہ اسرائیل

سرکاری ٹی وی کے 3 مرد ملازمین کا ہراسانی کیخلاف وفاقی محتسب سے رجوع

?️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی ) کے

جیلیں انڈر ٹرائل ملزمان سے بھر گئیں، گنجائش سے 152 فیصد زائد قیدی ہونے کا انکشاف

?️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 152

پاکستان بطور ایٹمی طاقت امت مسلمہ کیساتھ کھڑا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں

سوشل میڈیا پر عمران خان کے حوالے سے فیک نیوز اور افواہیں انتہائی خطرناک ہیں، دفتر خارجہ

?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے