مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی ہلاک، ایک زخمی

?️

سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 5 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ ماہ سے راجوری ضلع میں ’باغیوں‘ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کر رہی ہے، جس پر فوج کے ایک ٹرک پر حملے کا الزام لگایا گیا تھا جس میں 5 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

فوج نے بیان میں بتایا کہ ایک سرچ ٹیم کا ایک ایسے علاقے میں ’دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ساتھ سامنا ہوا جو ایک غار میں گھسے ہوئے تھے‘۔

مزید بتایا کہ مشتبہ باغیوں نے دھماکا کر دیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 3 دیگر شام میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا کہ واقعے کے بعد راجوری میں موبائل انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی۔

خیال رہے کہ 12 اپریل کو بھارتی ریاست پنجاب کے بٹھنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ فورسز نے واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔

بعد ازاں، 17 اپریل کو بھارتی پولیس نے شمالی سرحدی ریاست پنجاب میں فوجی اڈے پر چار اہلکاروں کی ہلاکت کے سلسلے میں ایک فوجی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

گزشتہ برس اگست میں عسکریت پسندوں نے راجوری میں بھارتی فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا جس میں 3 فوجی مارے گئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور مارے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

ایس بی سی اے نے رہائشی پلاٹس پر تجارتی اور تفریحی سرگرمیوں کی اجازت دے دی

?️ 30 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں

ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد ایپل نے 600 ٹن آئی فون بھارت سے امریکا پہنچا دیے

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں نمایاں

ڈالر کی ڈبل سنچری

?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، اوپن مارکیٹ

یوکرین آذربائیجانی گیس کو یورپ تک پہنچانے کا خواہاں

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس نے یوکرائنی وزارت خارجہ کے ترجمان جارجی تیکھی کے

پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی روکی جائے، پی ٹی آئی کے عالمی تنظیموں کو خطوط

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما اسد قیصر نے

یوکرین میں فوج بھیجنے کا مطلب روس کے ساتھ جنگ ہے: اوربان

?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں: ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے خبردار کیا ہے

عمران خان نے مناسب وضاحت دے دی، میں مطمئن ہوں

?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مناسب

ایران نے کتنے امریکی فوجی اڈوں کو نقصان پہنچایا ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ

?️ 1 جون 2026سچ خبریں:برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے