حکام میرواعظ کو اپنا مذہبی فریضہ ادا کرنے کی اجازت دیں : فاروق عبداللہ

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے قابض حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میر واعظ عمر فاروق کو اپنا مذہبی فریضہ ادا کرنے کی اجازت دیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ایکس (سابق ٹویٹر)پر ایک پوسٹ میں مطالبہ کیاکہ میر واعظ عمر فاروق کو جامع مسجدسرینگر میں جمعہ کا معمول دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔ فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قابض حکام کے اس حکمنامے کو ناانصافی قرار دیا جس میں سرکاری ملازمین کو احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں میں شرکت کرنے پر تادیبی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔

قابض انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کو اپنے مطالبات کے حق میں کسی بھی قسم کے مظاہروں اور ہڑتالوں میں شرکت سے روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ملازمین کے بنیادی حقوق کی حمایت کرتی ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ میرے خیال میں یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں ان کا بنیادی حق دیاجائے۔

دریں اثناء ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی جموں و کشمیرکے صدر فیاض احمد شبنم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ احتجاج کے حق کی ضمانت بھارت کے آئین میں دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں کسی بھی قسم کی ناانصافی یا امتیازی سلوک کے خلاف سرکاری ملازمین کو احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کے جائز مطالبات پورے نہیں ہوتے تو آئین کے مطابق پرامن احتجاج ان کا آخری آپشن ہوتاہے۔فیاض احمد شبنم نے حکام پر زور دیا کہ وہ مذکورہ حکم نامے پر نظر ثانی کریں اور اسے منسوخ کر یں ۔

مشہور خبریں۔

بریکس کہاں تک جائے گا؟ پنسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسر کی زبانی

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: پنسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ بریکس مستقبل

ڈار سے علی لاریجانی کی ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری

حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سازش کے تحت علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش

?️ 18 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی

برداشت کی جنگ

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:کل اپنے 40ویں دن میں داخل ہو رہا ہے اور ابھی

کورونا : ایک دن میں 1600 کیسز رپورٹ

?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے

معید یوسف امریکہ روانہ ہو گئے

?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف

فلسطین میں زیتون کی پیداوار پر پابندی؛ صیہونی ریاست کی 77 سالہ حکمتِ عملی

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: 77 سالہ غاصبانہ قبضے کے دوران فلسطین میں زیتون کے

کینیڈا کے انضمام سے لے کر سرحدوں کے توسیع تک؛ٹرمپ کا امریکی سلطنت بنانے کا خواب  

?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 میں وائٹ ہاؤس واپسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے