?️
سچ خبریں: امریکا نے بیجنگ کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید کمپیوٹنگ کی صلاحیتوں کو محدود کرنے کی غرض سے درجنوں چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ایکسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل کر لیا، اور چین کی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو کم کرنے پر کام کی رفتار دو گنا کردیا گیا ہے۔
سی این بی سی کے مطابق امریکی محکمہ تجارت کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی نے 80 کمپنیوں کو ایکسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے، جن میں سے 50 سے زیادہ کا تعلق چین سے ہے، جس نے امریکی کمپنیوں کو حکومتی اجازت نامے کے بغیر ان کمپنیوں کو سپلائی سے روک دیا ہے۔
امریکی بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی نے کہا کہ ان کمپنیوں کو مبینہ طور پر امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف کام کرنے کی وجہ سے بلیک لسٹ کیا گیا، جو بیجنگ کی ایکساسکیل کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی تک رسائی کو مزید محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو بہت تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ کوانٹم ٹیکنالوجیز کے ساتھ بڑی مقدار میں ڈیٹا کو پروسیس کرسکتا ہے۔
امریکی محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ درجنوں چینی اداروں کو فوجی مقاصد کے لیے جدید مصنوعی ذہانت، سپر کمپیوٹرز اور ہائی پرفارمنس اے آئی چپس تیار کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر نشانہ بنایا گیا، 2 کمپنیاں ہواوے اور اس سے وابستہ چپ بنانے والی کمپنی ہائی سلیکون، پابندیوں کا شکار اداروں کو میٹریل سپلائی کر رہی تھیں۔
امریکی حکام نے چین کی فوجی جدیدکاری کی حمایت کے لیے امریکی ساختہ اشیا حاصل کرنے پر 27 چینی اداروں کو بلیک لسٹ کیا، اور چین کی کوانٹم ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے 7 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا۔
پابندی کی فہرست میں چینی کلاؤڈ کمپیوٹنگ فرم انسپر گروپ کے 6 ماتحت ادارے بھی شامل ہیں، جنہیں جو بائیڈن انتظامیہ نے 2023 میں بلیک لسٹ کیا تھا۔
چین کی وزارت خارجہ نے برآمدی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے، اور امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کو عام کرنے سے باز رہے۔
نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سینئر لیکچرار اور مصنف ایلکس کیپری کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ تازہ ترین اضافہ تیسرے ممالک، ٹرانزٹ پوائنٹس اور ثالثوں کے لیے بڑھتا ہوا جال ہے۔
انہوں نے پابندیوں کے باوجود چینی کمپنیوں کو امریکی ٹیکنالوجیز تک رسائی کی اجازت دینے والی خامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیاں بعض تیسرے فریقوں کے ذریعے امریکی اسٹریٹجک دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجیز تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
امریکی حکام این ویڈیا کے ذریعہ تیار کردہ جدید سیمی کنڈکٹر کی اسمگلنگ کے مقصد سے ٹریکنگ اور ٹریسنگ آپریشنز کو تیز کرنا جاری رکھیں گے۔
برآمدات پر عائد پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین کے خلاف محصولات میں اضافے کی وجہ سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چینی اے آئی اسٹارٹ اپ ’ڈیپ سیک‘ کے تیزی سے عروج نے چین میں اوپن سورس کم لاگت والے اے آئی ماڈلز کو اپنانے میں اضافہ کیا ہے، جس سے اعلی لاگت، ملکیتی ماڈلز کے ساتھ معروف امریکی حریفوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
بائیڈن انتظامیہ نے چین کے خلاف بڑے پیمانے پر برآمدی کنٹرول نافذ کیے تھے، جس میں سیمی کنڈکٹر سے لیکر سپر کمپیوٹرز تک ہر چیز کو نام نہاد ’اسمال یارڈ، ہائی فینس‘ پالیسی کے تحت شامل کیا گیا، اس نقطہ نظر کا مقصد دیگر علاقوں میں معمول کے معاشی تبادلے کو برقرار رکھتے ہوئے اہم فوجی صلاحیت کے ساتھ چھوٹی تعداد میں ٹیکنالوجیز پر پابندیاں عائد کرنا ہے۔
کامرس فار انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی کے انڈر سیکریٹری جیفری آئی کیسلر نے کہا کہ امریکی ایجنسی ایک واضح اور شاندار پیغام بھیج رہی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی ٹیکنالوجی کو اعلیٰ کارکردگی والے کمپیوٹنگ، ہائپرسونک میزائلوں، فوجی طیاروں کی تربیت، اور یو اے وی (بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑی) کے لیے غلط استعمال سے روکے گی جو ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی فہرست ہمارے پاس موجود بہت سے طاقتور ذرائع میں سے ایک ہے، جو غیر ملکی مخالفین کی نشاندہی کرنے اور انہیں کاٹنے کے لیے ہے، جو نقصان دہ مقاصد کے لیے امریکی ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل خطے میں عدم استحکام اور افراتفری کا سبب ہے: ترکی
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: ترکیہ کے دفاعی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے
دسمبر
گاڑیوں کو بھرپور توانائی بخشنے ولا ’’پاور پیسٹ‘‘ ہو گیا تیار
?️ 22 فروری 2021برلن{سچ خبریں} دنیا کے بیشتر ’’ایندھنی ذخیرہ خانے‘‘ (فیول سیلز) اسی اصول
فروری
افغان لڑکیوں کے قتل کی مذمت
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: گزشتہ دنوں جب ایران کے مختلف شہروں میں مہسا
اکتوبر
صیہونیوں کا زور یا بیماروں پر چلتا ہے یا بچوں پر
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا
نومبر
صیہونی فوجی حکام کی ایران کے خلاف جنگی دھمکیاں
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور وزیر جنگ نے
جولائی
ایک ترک تجزیہ کار کے مطابق، امام اوغلو کے خلاف اردگان کی اسٹریٹجک غلطی
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: استنبول اور آنکارا کی سڑکوں پر صورتحال معمول پر ہے اور
اپریل
صہیونیوں کے خلاف بولنے پر برطانوی یونیورسٹی کے پروفیسر برطرف
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی کے عہدیداروں نے سماجیات کے ایک پروفیسر
اکتوبر
مودی کی تقریر شکست کا اعتراف، باڈی لینگویج ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی۔ عرفان صدیقی
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی
مئی