?️
جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ہندوتوا غنڈوں نے کئی مسلمان طلبا پر حملہ کردیا جس کے بعد متاثرہ طلباء نے احتجاجی دھرنا دے کر مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مسلمان طلبا ء نے کہا کہ میڈیکل کالج میں تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں کشمیری طلبا کو ہندو تواغنڈوں نے مارا پیٹا ہو۔ان کا کہناہے کہ صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب کچھ ہندوتوا طالب علموں نے فلم ”کیرالہ سٹوری” دیکھنے کے بعد واٹس ایپ گروپس پر مسلمانوں کے خلاف پیغامات پوسٹ کیے، جس پر مسلمان طلباء نے سخت اعتراض کیا۔ہندو تواطالب علموں نے یہ بھی لکھا تھا کہ سب کو فلم ضرور دیکھنی چاہیے، جس پر قاضی گنڈ کے ایک کشمیری طالب علم نے دلیل دی کہ یہ ایک تعلیمی گروپ ہے اور اس طرح کے پیغامات کو پبلک گروپس میں شیئر نہیں کیا جانا چاہیے۔ جس پرہندوتوا طالبعلموںنے باہر کے لوگوں کی مدد سے طلبا پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔
ہندوتوا غنڈوں نے ایک سینئر مسلمان طالب علم حسیب احمد پر جوبھدرواہ کا رہنے والا ہے، حملہ کیا اور انہیں زخمی کر دیا۔.انہوں نے کہاکہ حسیب کو ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے بعد باہر سے کچھ ہندو ہاسٹل کے احاطے میں داخل ہوئے اور وہاں موجود مسلمان طلبا ء پر حملہ کیا۔اس واقعے کے بعد مسلمان طلبا نے رات کے وقت احتجاجی مظاہرہ کیا اورحملوں کے خلاف سڑکوں پر دھرنا دیا۔اس سے پہلے کولگام کے ایک کشمیری طالب علم پر بھی ہندو انتہاپسندوںنے بغیر کسی وجہ کے حملہ کیا تھا۔مسلمان طلباء نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے۔مظاہرین نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کے لیے طلبا احتجاج جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی پالیسی میں بڑا یوٹرن
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکہ اور اتحادیوں کو خبردار کر دیا
اپریل
میں نے ابھی یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخ طے نہیں کی: ٹرمپ
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روسی
مارچ
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے مغربی کنارے
جولائی
اسرائیل میں داخلی اختلافات اور نفرت عروج پر؛صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی معاشرے میں داخلی اختلافات اور
دسمبر
پاک-ایران کشیدگی کا خاتمہ، ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ
جنوری
چین مسئلہ فلسطین کے جامع اور پائیدار حل پر زور دیتا ہے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندے نے مسئلہ فلسطین
مئی
فلسطین کے بلدیاتی انتخابات میں حماس کا عوامی فرنٹ کے ساتھ اتحاد
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فلسطین کے بلدیاتی انتخابات
مارچ
سعودی اتحاد کی 267 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اس ملک کے صوبہ الحدیدہ میں سعودی جارح
دسمبر