جموں کے میڈیکل کالج میں مسلمان طلبا ء پرہندوتوا غنڈوں کا حملہ، طلباء کا احتجاج

?️

جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ہندوتوا غنڈوں نے کئی مسلمان طلبا پر حملہ کردیا جس کے بعد متاثرہ طلباء نے احتجاجی دھرنا دے کر مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مسلمان طلبا ء نے کہا کہ میڈیکل کالج میں تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں کشمیری طلبا کو ہندو تواغنڈوں نے مارا پیٹا ہو۔ان کا کہناہے کہ صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب کچھ ہندوتوا طالب علموں نے فلم ”کیرالہ سٹوری” دیکھنے کے بعد واٹس ایپ گروپس پر مسلمانوں کے خلاف پیغامات پوسٹ کیے، جس پر مسلمان طلباء نے سخت اعتراض کیا۔ہندو تواطالب علموں نے یہ بھی لکھا تھا کہ سب کو فلم ضرور دیکھنی چاہیے، جس پر قاضی گنڈ کے ایک کشمیری طالب علم نے دلیل دی کہ یہ ایک تعلیمی گروپ ہے اور اس طرح کے پیغامات کو پبلک گروپس میں شیئر نہیں کیا جانا چاہیے۔ جس پرہندوتوا طالبعلموںنے باہر کے لوگوں کی مدد سے  طلبا پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔

ہندوتوا غنڈوں نے ایک سینئر مسلمان طالب علم حسیب احمد پر جوبھدرواہ کا رہنے والا ہے، حملہ کیا اور انہیں زخمی کر دیا۔.انہوں نے کہاکہ حسیب کو ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے بعد باہر سے کچھ ہندو ہاسٹل کے احاطے میں داخل ہوئے اور وہاں موجود مسلمان طلبا ء پر حملہ کیا۔اس واقعے کے بعد مسلمان طلبا نے رات کے وقت احتجاجی مظاہرہ کیا اورحملوں کے خلاف سڑکوں پر دھرنا دیا۔اس سے پہلے کولگام کے ایک کشمیری طالب علم پر بھی ہندو انتہاپسندوںنے بغیر کسی وجہ کے حملہ کیا تھا۔مسلمان طلباء نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے۔مظاہرین نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کے لیے طلبا احتجاج جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

عاطف اسلم کی آواز میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانا ریلیز

?️ 8 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی پاکستان

کورونا سے متاثرہ افراد کے بال بھی گرنے لگے

?️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں}کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو دیگر مسائل کے

برطانوی بادشاہ سے دگنی دولت کے مالک برطانوی وزیر اعظم

?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں خوفناک آتشزدگی

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں خوفناک

نئے میزائل کی رونمائی ایران کی قوت مدافعت کا حصہ ہے:صیہونی میڈیا

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا

صیہونی رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصویروں سے بھی ڈرتے ہیں

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی

بعثیوں کے لیے عراق میں کوئی جگہ نہیں:مقتدی صدر

?️ 20 فروری 2021سچ خبریں:عراقی صدر تحریک کے رہنما سابق عراقی آمر کی بیٹی نے

یمنی دارالحکومت پر سعودی عرب کی شدید بمباری

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے