?️
پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے واضح کیا کہ گرینڈ جرگے کے معاہدے کےمطابق کُرم میں ہرحال میں امن یقینی بنایاجائےگا اور امن دشمنوں سے ہرحال میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کُرم پرحملہ امن کو سبوتاژ کرنےکی مذموم سازش تھی، کُرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں اور علاقے میں پائیدار امن کیلیے انتظامیہ اور حکومت کےساتھ تعاون کریں۔
بیرسٹرسیف نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نےفائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلےکو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے، کلیئرنس ملنےکے بعد عنقریب قافلے کو روانہ کیا جائےگا۔
ضلع کرم پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کُرم اور ان کے عملے پر فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کی نشاندہی ہو گئی ہے، جن کی گرفتاری کے لیے مسلسل آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے بعد سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کے بعد ہی مقدمات درج کیے جائیں گے ۔
پولیس کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی کوہاٹ اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کوہاٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا کو مکمل بریفنگ دیں گے اور آگے کے لائحہ عمل کے بارے آگاہی دی جائے گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کُرم سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں 3 راہ گیر، ایک ایف سی اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔
دو روز قبل ہی خیبر پختونخوا کی حکومت اور مقامی قبائلی عمائدین کی کوششوں سے فریقین میں امن معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد آج صبح صوبائی حکومت نے 75 ٹرکوں میں امدادی سامان کرم کے لیے روانہ کیا تھا، ڈپٹی کمشنر اسی امدادی سامان کے قافلے کے لیے سڑکیں بحال کروانے گئے اور خود فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
یاد رہے کہ بگن چار خیل کے علاقے میں 21 نومبر کو مسافروں کے قافلے پر فائرنگ میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد کرم ایجنسی کے علاقے اپر کرم، بگن اور پارا چنار میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، اس دوران فریقین کے مابین مسلح تصادم میں کئی درجن افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ اپر کُرم کو جانے والی سڑک بھی بند ہوگئی تھی۔


مشہور خبریں۔
آئین و قانون سے قطعی طور پر آگے نہیں جا سکتے: فواد چوہدری
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم
اکتوبر
نیب نے بیڑا غرق کر دیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی
ستمبر
بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد
?️ 5 مئی 2025شکرگڑھ (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری
مئی
جان بچانے کے لیے مقبوضہ فلسطین سے نوجوانوں اور سرمایہ دار فرار
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفانی جنگ کے آغاز کے بعد صیہونیوں کے درمیان
اکتوبر
نیتن یاہو کے ایران مخالف جھوٹ کا اصل مقصد ؛کیوبا کا انکشاف
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے انکشاف کیا ہے
جولائی
جی 77 اجلاس کی سربراہی کیلئے بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے نیویارک روانہ ہوں گے
?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں سال اقوام متحدہ میں گروپ 77 کی سربراہی
دسمبر
پناہ گزینوں کے اسکول پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک مجاہدین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے،
دسمبر
فلسطین کی حمایت میں اسکاٹ لینڈ میں لوگ سڑکوں پر
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں فلسطین کے حامیوں نے
نومبر