2023 سے پہلے ہی لوگ ن لیگ چھوڑ جائیں گے: فواد چوہدری

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 2023 سے پہلے لوگ بادشاہی نظام کے خلاف ن لیگ چھوڑ جائیں گے۔ ن لیگ میں شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے چوہدری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان پارٹی سے کنارہ کشی کر گیا۔ پیپلز پارٹی بھی اسی صورتحال سےدوچارہے۔

تفصیلات کے مطابق  انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے چوہدری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان پارٹی سے کنارہ کشی کر گیا، شاہد خاقان عباسی کے تحفظات کا ابھی نقطہ آغازہے،2023 سے پہلےبہت لوگ پارٹی میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بھی اسی صورتحال سےدوچارہے۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک بار پھر قریب آ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی شہباز شریف نے لاہور میں آصف زرداری اور بلاول بھٹوکی دعوت کی تھی جس میں حکومت کے خلاف سیاسی ہم آہنگی پر اتفاق ہوا تھااور اختلافات کے سوال پر شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا دل جڑ گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جو کچھ سب جانتے ہیں اور جانتے ہیں کہ جتنے وسائل ن لیگ نے صوبوں کے بڑھائے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، نوازشریف نے جتنے وفاقی وسائل سندھ پرخرچ کیے کہیں اور نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب حکومت بدنیتی پر اتر آئے تو بل پاس ہوجاتے ہیں، حکومت ایسا بل لیکر آئی جو عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مقابلہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو سڑک پر نہیں گھسیٹا، سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی اکھٹے ہیں۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب اسرائیل کے خلاف پابندیوں سے پریشان

🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz نے منگل کے مطابق اسرائیل کے خلاف ترکی

موساد اور شباک بھی نیتن یاہو کے مخالفین کی صف میں شامل

🗓️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی حکومت کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف

شام پر اسرائیل کے حملوں کا تجزیہ

🗓️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: شام میں حالیہ دنوں میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی نازک

عثمان بزدار سے متعلق کہیں نہ کہیں غلط فہمیاں ہیں:فردوس عاشق

🗓️ 20 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا

مقبوضہ گولان کے باشندوں کی شامی صدر کے حق میں ریلی

🗓️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ گولان کی عوام نے شام کی آزادی کی سالگرہ کے

صہیونیوں کو غزہ کے جنوب کی طرف کیوں گئے ہیں؟

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کا غزہ کے خلاف جنگ میں اپنے منصوبے

نیٹو میں ملک کی رکنیت کے خلاف فرانسیسی عوام کا ایک بڑا اجتماع

🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:      فرانسیسی عوام پیرس کی سڑکوں پر جمع ہو

ترکی کے شیطانی خواب پورے نہیں ہوں گے: فیصل مقداد

🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:   شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے پیر کی سہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے