کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے

کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے

?️

لاہور (سچ خبریں) کورونا وائرس کے وار جاری جاری ہیں،  ملک میں مزید 38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔  چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 252 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 52 ہزار 262، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 3 ہزار 110، پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 628، بلوچستان میں 34 ہزار 819، آزاد کشمیر میں 40 ہزار 741اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 252 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 905، خیبر پختونخوا 6 ہزار 053، اسلام آباد 988، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، جس کے پیش نظر گذشتہ روز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ ) نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی عوام کو دستیابی سے متعلق فیصلہ کیا اور شہریوں کو گھروں میں ہی کورونا ٹیسٹ کے لیے اوور دی کاؤنٹر کٹ فروخت کی اجازت دے دی۔

جس کے تحت میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر اب کورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہو گی اور شہری گھر پر ہی خود کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے ، اس ضمن میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دئے گئے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

مراکش کی پارلیمنٹ کے سامنے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی

?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:مراکش کے شہر رباط میں فلسطینیوں کے حق میں ایک

صیہونی حکومت کے زوال کا جائزہ

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یومِ نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر، جسے صہیونی اپنی

ہندوستان اور جنوبی کوریا کا 2030 تک 50 ارب ڈالر کی تجارت کا ہدف

?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں:ہندوستان اور جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ توانائی،

دھاندلی کا الزام تب لگاتے جب یہ میدان میں ہوتے۔ عطا تارڑ

?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ

جولانی حکومت کی انٹیلی جنس افسر پر قاتلانہ حملے کی تردید 

?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں:جلانی حکومت کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اتوار کے روز

اسموگ کے خلاف اقدامات ناکافی، تعلیمی ادارے بند، تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہیں؟ لاہور ہائیکورٹ

?️ 11 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اسموگ کے

ہم امریکہ کے ساتھ تصادم سے نہیں ڈرتے:چین

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے آج ایک نیوز کانفرنس میں کہا

کابل میں امریکی حملے کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے