عمران خان کو کیسے رہائی مل سکتی ہے؟ سہیل وڑائچ کی زبانی

عمران خان کو کیسے رہائی مل سکتی ہے؟ سہیل وڑائچ کی زبانی

🗓️

سچ خبریں: سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر باہر نہیں آسکیں گے۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر باہر نہیں آسکیں گے اور عدلیہ کا پاور کوریڈورز سے ٹکراؤ ملک اور عدلیہ دونوں کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں تجزیہ کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ اسد قیصر، عمر ایوب، اور بیرسٹر گوہر خان کے درمیان بہت اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے، یہ تینوں رہنما عمران خان کے وفادار ہیں اور انتہاپسندی کی طرف نہیں جانا چاہتے، یہ لوگ خود کوئی فیصلہ نہیں کرتے بلکہ ہر کام کی عمران خان سے اجازت لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اب جوش کے بجائے ہوش کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کے لیے بہترین حکمت عملی یہی ہوگی کہ وہ سیاسی اتفاق رائے کی طرف جائے، محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہو سکتے ہیں۔

اگر عمران خان محمود خان اچکزئی پر اعتماد کریں تو شاید جلد کوئی حل نکل سکتا ہے لیکن عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر باہر نہیں آسکیں گے۔

سہیل وڑائچ نے مزید کہا کہ عدلیہ کا پاور کوریڈورز سے ٹکراؤ ملک اور عدلیہ کے لیے مفید نہیں ہوگا۔

میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اختلافات کی خبریں زور پکڑتی جارہی ہیں۔

پارٹی کے اندر موجودہ قیادت کی حکمت عملی پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں، اور پارٹی میں گروپ بندی کے خدشات گہرے ہو رہے ہیں، یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب عمران خان، بشریٰ بی بی، اور دیگر متعدد رہنما جیل میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف پارٹی میں وہ لوگ جو اسمبلیوں سے باہر ہیں یا جیلوں میں رہ چکے ہیں، بے چینی کا شکار ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اسمبلی میں بیٹھنے والے لوگ کمپرومائزڈ ہو چکے ہیں۔ پارٹی اختلافات میں فیصلہ کن حیثیت عمران خان کو حاصل ہے، اگر عمران خان پارٹی میں کسی کو زیرو کر دیں تو کوئی سسٹم بھی اسے ہیرو نہیں بنا سکتا۔

شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابقہ اراکین بھی موجودہ قیادت پر تنقید کر رہے ہیں اور پارٹی میں واپسی چاہتے ہیں، اس حوالے سے ذرائع کی خبر کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر ایک سات رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو پارٹی میں سابقہ رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، پارٹی قیادت کی رہائی تک کسی بھی سابق رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے

🗓️ 17 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی دہشت گرد فوج گذشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ

9 مئی واقعات کو جواز بناکر کسی جماعت کو دیوار سے لگانا جائز نہیں: سینیٹر مشتاق

🗓️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے

وزیراعظم کا عمران خان کے بغیر انتخابات کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وزارت اطلاعات

🗓️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم

ان بحری جہازوں سے کوئی خطرہ نہیں جن کی منزل اسرائیل نہ ہو

🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے نائب وزیر اطلاعات نصیر الدین عامر

قومی عزم اور پیشہ ورانہ تیاری سے ہی کامیابی ملتی ہے: ترجمان پاک فوج

🗓️ 27 فروری 2022راولپنڈی ( سچ خبریں ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر

پاکستان میں 2022 کے دوران ہیلتھ کیئر ورکرز کے خلاف پرتشدد واقعات میں دگنا اضافہ ہوا، رپورٹ

🗓️ 3 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ’سیف گارڈنگ ہیلتھ اِن کانفلکٹ کولیشن (ایس ایچ

اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت میں قرارداد منظور

🗓️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکہ، انگلینڈ اور صیہونی حکومت

حماس کب جنگ بندی پر راضی ہوگی؟

🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اسامہ حمدان نے اعلان کیا کہ ہماری ترجیح غزہ پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے