?️
سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ عوام جس کو ووٹ دیتے ہیں، نتیجہ کسی اور کے حق میں آتا ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی بار سے ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے، ہم نے قانون اور آئین کی بالادستی کی تحریکیں کراچی بار کے ساتھ مل کر چلائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
انہوں نے سانحہ 12 مئی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسے بھول نہیں سکتے، اس دن 56 سے 57 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ایک ڈکٹیٹر نے اسلام آباد میں مکا لہرا کر کہا تھا کہ کراچی میں میری طاقت دیکھی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا مسئلہ ہے۔ آئی پی پیز کے مسئلے پر اب آوازیں اٹھ رہی ہیں، 1984ء سے آئی پی پیز کے یہ معاہدے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان آئی پی پیز کے معاہدوں کو نہیں مانتے، کیونکہ ہم اس بجلی کے بھی پیسے دے رہے ہیں جو ابھی بنی بھی نہیں ہوتی،آئی پی پیز کے دھندے سے ہزاروں ارب روپے کھائے جا چکے ہیں۔ کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہو سکتا جس سے باہر نہ نکلا جا سکے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے ساتھ کیا کیا؟ جسٹس اطہر من اللہ کی زبانی
انہوں نے مزید کہا کہ 25 سال کے معاہدے کیے گئے ہیں، ہم ان معاہدوں کو نہیں مانتے اور 2800 ارب روپے ان کو نہیں دیں گے، لوگ بجلی کا بل دیکھتے ہی بلبلانے لگتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
تائیوان چین کے ساتھ ممکنہ جنگ جیت جائے گا!
?️ 13 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس
جنوری
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ
?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتے میں سات
جون
بحیرہ کاسپین کے ساحل تک پہنچنے کا سنہرا نیٹو کا خواب
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں سابق برطانوی سفیر سر ایڈم
اکتوبر
پاسپورٹ اب 24 گھنٹے میں حاصل کیا جا سکے گا
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عوام کے لیے بڑی سہولت فراہم کی جارہی
دسمبر
ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 28 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ
جون
ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات پر اتفاق ہوگیا، اسحٰق ڈار
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
مئی
رکن پنجاب اسمبلی نوید علی کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 26 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) جسٹس شہرام سرور نے نوید علی کی عبوری ضمانت
مئی
شام میں داعش کے دوبارہ سر اٹھانے عراق کا اظہار تشویش
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے شام میں داعش کے
جنوری