سچ خبریں: امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، آصف مرچنٹ نے 3 پاسپورٹ پر 2 نومبر 2017 سے 8 اپریل 2024 تک متعدد مرتبہ ایران کا سفر کیا، 17 دسمبر 2023 کو وہ امریکہ سے واپس پاکستان پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام؛ پاکستانی شہری کے خلاف امریکی خفیہ ایجنسی کی سازش
رواں سال 15 جنوری اور یکم اپریل کو آصف مرچنٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے ایران کا سفر کیا، اور 11 اپریل 2024 کو مبینہ طور پر ترکی کے راستے امریکہ کا سفر کیا۔
آصف مرچنٹ کے کراچی میں دو گھر ہیں، ایک گلشن اقبال میں اور دوسرا جعفر طیار سوسائٹی میں، انہوں نے کراچی سے منیجمنٹ سسٹم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔
آصف مرچنٹ نے 2002 میں بینکنگ کیریئر کا آغاز کیا، لیکن مبینہ کرپشن کی بنا پر انہیں بینک سے برطرف کر دیا گیا، ان کے پاس 4 پاکستانی موبائل نمبر، ایک انٹرنیشنل نمبر، تین گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔