لاوروف کی شاہ محمود قریشی کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت

?️

ماسکو( سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان کی موجودہ صورت حال اور افغانوں کے درمیان مذاکرات کو آسان بنانے میں مدد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے سہ فریقی مذاکرات کے تناظر میں افغانوں کے درمیان مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق، مذاکرات کا بنیادی موضوع ملک میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کی صورتحال تھی اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانوں کے درمیان مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ملک میں  ایک جائز حکومت  اور قانون کی حکمرانی پر زور دیا۔

لاوروف اور قریشی نے روس پاکستان بین الحکومتی کمیشن برائے تجارتی، اقتصادی ، سائنسی، تکنیکی تعاون کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم سمیت مختلف بین الاقوامی میدانوں میں ماسکو، اسلام آباد تعاون کی ترقی کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سرگئی لاوروف نے کچھ دن پہلے یاد دلایا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ماسکو افغانستان کے بارے میں مذاکرات کی تشکیل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کے بقول، موجودہ حالات میں اس طرح کی بات چیت ملک میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں، کیونکہ اس مجموعے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک اور غیر علاقائی ممالک حصہ لے سکتے ہیں اور مسائل کا جواب دے سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کورونا وائرس اور پاکستان پر سفری پابندیاں

?️ 25 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر مچا رکھا ہے

چین کی تائیوان کو دھمکی

?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت میں چین کے

مشرق وسطی کے عدم استحکام کی وجہ

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:یمن کے انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان میں

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے با اہل عہدے داروں کے خلاف سخت فیصلہ لیا

?️ 15 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے بعض سرکاری محکموں میں نچلی

گورنرخیبر پختونخوا کاوزیراعظم کو خط‘گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خلاف مداخلت کی درخواست

?️ 27 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف

پی ٹی آئی منحرف اراکین نااہلی کیس،ای سی پی نے فیصلہ محفوظ کرلیا

?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ای سی پی  نے پی ٹی آئی  کے منحرف اراکین

سوڈان کی روس کو افریقہ میں پہلا بحری اڈہ قائم کرنے کی پیشکش

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

?️ 18 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے