سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے امریکی ایوان نمائندگان سے متعلق قرارداد کی منظوری پر کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال میں تبدیلی آنے والی ہے۔
اپنے بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی صورتحال پر خاموشی ختم ہونے کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کو پاکستان کے بارے میں اپنی رائے بدلنے کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری
اس بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے سوال اٹھایا کہ کیا آپ کا لیڈر پاکستان میں امریکی مداخلت کے خلاف نہیں تھا؟
مزید پڑھیں: عوام جمہوریت کی خاطر آئین اور سپریم کورٹ کا ساتھ دیں، عمران خان
رضا ہارون نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کے ووٹ کو امریکی سازش قرار دیا تھا۔ تو کیا بانی پی ٹی آئی بطور وزیراعظم اور اس کے بعد امریکی سازش کے بارے میں جھوٹ بول رہے تھے؟