کیا پی ٹی آئی کے قاعدین بھی پارٹی کے بانی کی رہائی نہیں چاہتے؟

کیا پی ٹی آئی کے قاعدین بھی پارٹی کے بانی کی رہائی نہیں چاہتے؟

?️

سچ خبریں: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریکِ انصاف کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں آنے دینا چاہتی۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس دن بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے، پارٹی میں موجودہ قیادت کا اثر و رسوخ ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے ججوں کے معاملے پر چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت کو یہ بھی خوف ہے کہ کہیں اسد عمر، فواد چوہدری، علی زیدی، اور عمران اسماعیل واپس نہ آجائیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم تحریک انصاف کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور ہماری شناخت ہی پی ٹی آئی ہے، ہم پی ٹی آئی میں تھے اور رہیں گے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی

?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر

اقوام متحدہ میں نسل پرستی کے خلاف بل پاس،امریکہ کی مخالفت

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کی شام مقامی وقت

لبنان پر زمینی حملے میں اسرائیلی فوج کا ہونے والا نقصان 

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان پر زمینی حملے کے شروع ہونے کے پانچ دن

پی ایس 9 ضمنی انتخاب: غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے آغا شہباز کامیاب

?️ 14 دسمبر 2025شکارپور (سچ خبریں) پی ایس 9 کے مکمل 178 پولنگ سٹیشنز کے

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کسی کو بھی جلدی نہیں:روس

?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ماسکو کا طالبان

بِٹ کوائن کیلئے نیا سنگ میل، پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر کی سطح عبور کرلی

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: بِٹ کوائن نے پیر کے روز پہلی بار ایک لاکھ

کیا امریکہ وینزویلا پر فوجی حملہ کرے گا؟

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یہ دعویٰ کیا کہ

مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کی انتہا

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ممالک خاص طور پر اپنے آپ کو تہذیب اور رواداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے