?️
اسلام آباد:( سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس پر جواب جمع دینے کے لیے 4 ہفتوں کا وقت دینے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 6ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق شوکاز نوٹس پر سماعت کی، سماعت میں پی ٹی آئی کے سینئیر وکیل پیش نہ ہوئے اور معاون وکیل نے بتایا کہ انور منصور سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
تحریک انصاف نے متعلقہ دستاویزات جمع اور جواب دینے کے لیے وقت مانگا تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ساری دستاویزات تو پی ٹی آئی کیس میں دے چکی تھی، اس پر معاون وکیل نے مؤقف اپنایاکہ پی ٹی آئی فارن چیپٹر سے بھی دستاویزات منگوانی ہیں، جس قسم کا آرڈر آیا ہے بہت سی چیزوں کی تفصیل بتانی ہے۔
پی ٹی آئی نے فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر چار ہفتے کا وقت مانگا جسے الیکشن کمشنر نے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔
تاہم معاون وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم دو ہفتے کا وقت تو دیں جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 2 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 2014 سے زیر التوا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل کی۔
10 اگست کو پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں ای سی پی کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو مخالفانہ، غلط اور دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا جائے۔
16 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا مستقبل خطرے میں پڑسکتا ہے، اسرائیلی ذرائع کا حکام کو انتباہ
?️ 31 جولائی 2025اسرائیل کا مستقبل خطرے میں پڑسکتا ہے، اسرائیلی ذرائع کا حکام کو
جولائی
اردگان اور جرمن چانسلر کا علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
?️ 30 جون 2026سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور جرمنی کے چانسلر
جون
انصار اللہ: خاموشی اور پسپائی امریکہ کو مزید مغرور بناتی ہے
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: یمنی انصار اللہ نے لاطینی امریکہ کے خلاف امریکی دھمکی
جنوری
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی، خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت
?️ 6 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی
جولائی
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، جنگ میں فتح کا بھی اعلان؛ ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 20 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران
اکتوبر
برطانیہ میں فلسطین حامیوں کے اثر و رسوخ اور سیاسی دباؤ پر صہیونی میڈیا کی تشویش
?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے برطانیہ میں فلسطین حامی عوامی رجحان
مئی
ایران اور عربوں کے درمیان مشترکہ بحری فوج:لبنانی میگزین کی قیاس آرائیاں
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک لبنانی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ چین خلیج فارس
جون
آرمینیائی مظاہروں میں تقریباً 100 افراد زخمی
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: آرمینیا کی وزارت صحت نے آج صبح اعلان کیا کہ
جون