?️
اسرائیل کا مستقبل خطرے میں پڑسکتا ہے، اسرائیلی ذرائع کا حکام کو انتباہ
اسرائیلی ویب سائٹ اسرائیل ڈیفنس نے ایک تفصیلی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی موجودہ پالیسیوں نے غزہ کے بحران کو حل کرنے کے بجائے سیاسی، معاشی اور سماجی تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اگر اسرائیل نے اپنی روش نہ بدلی تو اس کا اپنا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
سیکورٹی تجزیہ کار آمی دومبا نے رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ سوال یہ نہیں کہ غزہ کا کیا ہوگا، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ خود اسرائیل کا انجام کیا ہوگا؟ دومبا نے بین الاقوامی برادری کے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید غصے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ فرانس، برطانیہ جیسے ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب مائل ہیں، اور یہ اسرائیل کی غیر انسانی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
دومبا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فیصلہ سازوں کے درمیان ایک غیررسمی منصوبہ زیرِ غور ہے جس کے تحت غزہ کے باشندوں کی مرحلہ وار نقل مکانی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے میں مکمل قبضہ، فوجی حکومت کا نفاذ، آبادی کے مراکز کا قیام، اور بالآخر زبردستی مہاجرت کو رضاکارانہ قرار دینے کی کوشش شامل ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یہ منصوبہ اخلاقی اور سیاسی طور پر ایک خطرناک تباہی کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے اور اسرائیل کی تاریخی غلطیوں کو دہرانے کے مترادف ہے۔
تجزیے میں واضح کیا گیا ہے کہ 2005 سے قبل کی طرح غزہ پر دوبارہ فوجی حکومت نافذ کرنا ایک ناکام تجربہ ہوگا۔ ایسا اقدام نہ صرف اسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرات کو کم نہیں کرے گا بلکہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی قوانین کے مطابق، غزہ میں فوجی حکومت کی صورت میں اسرائیل پر وہاں کے دو ملین سے زائد افراد کی مکمل ذمہ داری عائد ہوگی، جو اسرائیل کے موجودہ مالی حالات میں ایک معاشی خودکشی کے مترادف ہوگا۔
دومبا نے اسرائیلی حکام کی پالیسیوں کو سیاسی فریب اور غیر حقیقی سوچ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ روش اسرائیل کو تباہی کے دہانے تک لے جا رہی ہے۔ ان کے مطابق، عرب ممالک اور مصر جیسے علاقائی قوتیں ایک سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جس میں حماس کو سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے بدلے اسلحے کی تخفیف شامل ہے اور یہ واحد عملی راستہ ہو سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
جو سیکشن لگائے گئے، سزا سنائی گئی اس سے شاہ محمود قریشی کا تعلق ہی نہیں، عدالت
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف
اپریل
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے حملوں میں 123 فلسطینی زخمی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے
فروری
جیل اصلاحات سے متعلق کمیٹی میں پی ٹی آئی کی حامی خدیجہ شاہ بھی شامل
?️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب
نومبر
جمعے کی نماز کے دوران حملہ افسوس ناک، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ عطا تارڑ
?️ 7 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جمعے
فروری
وزیراعظم کی رحیم یارخان میں صدر یواے ای سے ملاقات، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال
?️ 30 دسمبر 2025رحیم یار خان (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف رحیم یارخان پہنچ گئے جہاں
دسمبر
ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کئے مگر ان پر تنقید کی گئی،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ
?️ 8 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ اپنے
اپریل
غزہ جنگ میں استعمال ہونے والے امریکی میزائل
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطینی ویب سائٹ قدس الاخباریہ نے ایک انفوگرافک میں غزہ
جولائی
فلسطین میں خوش آئند دریافت
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک فلسطینی کسان نے حادثاتی طور پر غزہ میں ایک نایاب
ستمبر