?️
اسلام آباد:( سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس پر جواب جمع دینے کے لیے 4 ہفتوں کا وقت دینے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 6ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق شوکاز نوٹس پر سماعت کی، سماعت میں پی ٹی آئی کے سینئیر وکیل پیش نہ ہوئے اور معاون وکیل نے بتایا کہ انور منصور سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
تحریک انصاف نے متعلقہ دستاویزات جمع اور جواب دینے کے لیے وقت مانگا تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ساری دستاویزات تو پی ٹی آئی کیس میں دے چکی تھی، اس پر معاون وکیل نے مؤقف اپنایاکہ پی ٹی آئی فارن چیپٹر سے بھی دستاویزات منگوانی ہیں، جس قسم کا آرڈر آیا ہے بہت سی چیزوں کی تفصیل بتانی ہے۔
پی ٹی آئی نے فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر چار ہفتے کا وقت مانگا جسے الیکشن کمشنر نے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔
تاہم معاون وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم دو ہفتے کا وقت تو دیں جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 2 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 2014 سے زیر التوا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل کی۔
10 اگست کو پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں ای سی پی کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو مخالفانہ، غلط اور دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا جائے۔
16 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
حماس کی صیہونی حکومت کو ڈیڈ لائن
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے
دسمبر
فراڈ کے معاملے پر نازش جہانگیر نہیں، ان پر الزام لگانے والا غلط ہوگا، مائرہ خان
?️ 27 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ نازش جہانگیر
اکتوبر
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں کے مظاہرے
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے مغربی
مارچ
آل سعود کی سعودی جیلوں کی خوفناک صورتحال پر پردہ ڈالنے کی کوشش
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:ایک سعودی سماجی کارکن نے آل سعود کی طرف سے سعودی
جنوری
کردستان میں امریکی موجودگی سے عراق کی سلامتی کو خطرہ
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:عراق کے ایک سکیورٹی ماہر نے عراق میں دہشت گردوں کی
مارچ
بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی
?️ 6 دسمبر 2024چارسدہ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین
دسمبر
حکومت نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کیلئے چین سے مدد مانگ لی
?️ 10 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے
مئی
غزہ جنگ پر معاہدے کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حکام اور باخبر ذرائع کے حوالے
فروری