?️
سچ خبریں: جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی تک راولپنڈی میں مہنگی بجلی اور ٹیکس کے خلاف دھرنا جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
آج جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کی دوسری بیٹھک ہو گی، جس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی جماعت اسلامی کو تکنیکی کمیٹی کے جائزے سے آگاہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف طاقت کا استعمال
گزشتہ روز حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومتی ٹیم کے ساتھ بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی ہے، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے لیکن دھرنا بھی جاری رہے گا۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے زیادہ تر مطالبات بجلی سے متعلق ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں قیمت کم ہونے کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات پر بھی ریلیف ملے گا۔
ادھر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ماضی کی طرح مطالبات ٹالنے کی کوشش نہ کی جائے، ہمارا دھرنا تمام مطالبات کی منظوری پر ہی ختم ہو گا۔
مزید پڑھیں: 12 جولائی کے دھرنے کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کا بیان
انہوں نے کہا کہ یہ کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے اور ہم عوام کے لیے ریلیف لے کر ہی جائیں گے۔
واضح رہے کہ مری روڈ لیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے۔
آج دھرنے میں خواتین کا جلسہ ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے: فواد چوہدری
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطللاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ
جولائی
فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم فلسطین اور غزہ
اکتوبر
شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں، عراق کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ
?️ 15 نومبر 2025 شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں، عراق کی سلامتی کے
نومبر
ٹرمپ انتظامیہ میں دوسرا استعفیٰ
?️ 22 اگست 2026سچ خبریں: امریکی وزیرِ برائے فوج ڈین ڈریسکول صدر ڈونلڈ ترامپ کی
اگست
ترکی نے ہالک بینک کے کیس کے حل کے لیے ۱۰۰ ملین ڈالر کی پیشکش کی
?️ 9 اکتوبر 2025ترکی نے ہالک بینک کے کیس کے حل کے لیے ۱۰۰ ملین
اکتوبر
علی امین گنڈا پور کا خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے عدالت جانے کا اعلان
?️ 18 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر اعلیٰ
فروری
ناروے نے اسرائیلی کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر نظر ثانی کی
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: ناروے کی حکومت نے غزہ کی پٹی کی بگڑتی ہوئی
اگست
کراچی کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے : وزیر اعظم
?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی
اگست