کیا بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولیات دستیاب ہیں؟

کیا بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولیات دستیاب ہیں؟

?️

سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں عالمی معاہدوں اور جیل قواعد کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ پہلے اڈیالہ جیل حکام سے معلومات حاصل کی جائیں، کیونکہ وہ زیادہ متعلقہ ہیں۔ جیل حکام سے پوچھا جائے کہ زمینی حقیقت کیا ہے اور کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: کیا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ضروری سہولتیں مل رہی ہیں؟

اظہر صدیق نے بتایا کہ عمران خان کو واٹس ایپ کے ذریعے اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

جس پر جج نے کہا کہ جواب آنے دیں، چیزیں واضح ہونے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔

وکیل نے مزید بتایا کہ عمران خان نے شکایت کی ہے کہ ان کے پاس فریج کی سہولت نہیں ہے، جس کی وجہ سے کھانا خراب ہو جاتا ہے۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جواب آنے دیں، میں اس طرح فریج تو نہیں لگوا سکتا۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم کو جیل میں دستیاب اور غیر دستیاب سہولیات کی پچھلے دو ہفتوں کی رپورٹ طلب کی اور رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکلا کو دینے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

25 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے 23 جولائی کو یہ درخواست دائر کی تھی۔

اس سے قبل، 12 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ سے متعلق دائر درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی تھی۔

6 جولائی کو جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے صدر پاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔

خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں، انہیں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا اور ان کی ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں میسر سہولیات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ عمران خان کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور اگر سہولیات نہ دی گئیں تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

مسلسل حملوں کے باوجود فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے تباہ شدہ گھروں میں واپسی

?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی اور

جماعت اسلامی کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

?️ 18 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی

بنگلہ دیش میں طلبہ کے زور پر بنائی گئی عبوری حکومت کیسی ہے؟ کب تک رہے گی؟

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت

سرمد کھوسٹ نے ’کملی‘ پر بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

?️ 6 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف فلم ساز سرمد کھوسٹ نے اپنی مقبول فلم

وزیر اعظم کی محمد بن سلمان سے ملاقات، 5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکج کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق

?️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی مملکت کے ولی عہد اور وزیر اعظم

مغربی پابندیاں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں: پیوٹن

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:      ایسٹرن اکنامک فورم کے جنرل اجلاس میں روس

راہداری عالمی معیشت کی جان ہے

?️ 20 مئی 2025سچ خریں: آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں "کوریڈورز” ایک اہم

کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے