9 مئی کے مقدمات میں اے ٹی سی کی دفعات لگیں، پھر فوجی ٹرائل کیسے ہوگیا؟ سپریم کورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے ہیں کہ 9 مئی کے مقدمات میں دفعات اے ٹی سی کی لگیں، پھر فوجی ٹرائل کیسے ہوگیا؟

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں جو افسر ٹرائل چلاتا ہے، کورٹ میں وہ خود فیصلہ نہیں سناتا، ٹرائل چلانے والا افسر، دوسرے بڑے افسر کو کیس بھیجتا ہے جو فیصلہ سناتا ہے، جس افسر نے ٹرائل سنا ہی نہیں وہ فیصلے کیسے سناتا ہوگا؟

دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا فیصلہ سنانے والے افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ سزائے موت تک سنا دی جاتی ہے؟۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ایک آرمی چیف کےطیارے کو ایئرپورٹ کی لائٹس بجھا کر کہا گیا ملک چھوڑ دو، اس واقعے میں تمام مسافروں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جوبندہ جہاز میں تھا ہی نہیں، وہ ہائی جیکر کیسے ہوگیا؟۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اس جہاز میں تھوڑا ایندھن تھا، پھر خطرے میں ڈالا گیا، اس ایک واقعے کے باعث ملک میں مارشل لا لگ گیا، مارشل لا کے بعد بھی وہ کیس فوجی عدالت میں نہیں چلا۔

خواجہ حارث نے کہا کہ میں یہاں سیاسی بات نہیں کروں گا، مگر بعد میں سپریم کورٹ نے جائزہ لیا تھا، سپریم کورٹ نے تسلیم کیا تھا جہاز میں کافی ایندھن باقی تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہائی جیکنگ آرمی ایکٹ میں درج جرم نہیں، اسی لئے وہ ٹرائل فوجی عدالت میں نہیں چل سکتا تھا۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ چلیں اس نکتے پر فرق واضح ہو گیا، آگے چلیں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ٹھہریں ایک سوال اور اس میں بنتا ہے، اگر ہائی جیک جنگی یا فوجی طیارے کو کیا جائے پھر ٹرائل کہاں چلے گا؟

خواجہ حارث نے کہا کہ کورٹ مارشل میں بیٹھنے والے افسران کو ٹرائل کا تجربہ ہوتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کے پاس اکثریت ہے، کل کوہائی جیکنگ اور 302 بھی آرمی ایکٹ میں ڈال لیں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ نو مئی کی ایف آئی آرز میں ساری دفعات انسداد دہشت گردی ایکٹ کی لگی تھیں، مجھے نہیں پتہ پھر ان دفعات پر فوجی ٹرائل کیسے ہوا؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزمان کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ تھی۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ خواجہ صاحب آپ نے کوئی مثال دی تھی کہ امریکا میں بھی فوجی ٹرائل ہوئے، اگر کسی اور ملک میں ایسا ٹرائل ہوتا ہے تو جج کون ہوتا ہے؟

خواجہ حارث نے کہا کہ ملٹری ٹرائل کے طریقہ کار کو دلائل کے دوسرے حصے میں مکمل بیان کروں گا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پوری دنیا میں کورٹ مارشل میں آفیسر ہی بیٹھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جج صاحبہ پوچھ رہی ہیں کہ کیا ان افسران کی قانونی قابلیت بھی ہوتی ہے؟

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اگر اجازت ہو تو میں خود سوال پوچھ لوں؟۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ اور باقی قانون میں فرق ہوتا ہے، آئین کے مطابق یہ تمام بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، قانون میں معقول وضاحت دی گئی ہے، کورٹ مارشل کا طریقہ کار دیا گیا ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ بلوچستان میں بہت سے کورٹ مارشل کیسز میں نے بھی سنے ہیں۔

جسٹس اظہر حسن رضوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل میں ڈیفنس وکیل ہوتا ہے وہاں جج نہیں ہوتے، جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ 10A آرٹیکل جو فری ٹرائل کا ہے، اس میں جو بنیادی انسانی حقوق ہیں وہ بتائیں، ملٹری کورٹس میں کیسے ٹرائل کیا جا رہا ہے، اس کے مراحل کیا ہیں سب بتائیں، سب سمجھ رہے ہیں کہ سویلین عدالتوں کی طرح ملٹری کورٹس ٹرائل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ ملٹری کورٹس کے ٹرائل کی کوئی مثال دیں۔

وزارت دفاع کے وکیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ اسپیشل قانون ہے، اسپیشل قوانین کے شواہد اور ٹرائل کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ کورٹ مارشل میں مرضی کا وکیل کرنے کی سہولت بھی ہوتی ہے؟

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ فوجی عدالت میں بطور وکیل صفائی پیش ہوتا رہا ہوں، ملزم کے لیے وکیل کے ساتھ ایک افسر بطور دوست بھی مقرر کیا جاتا ہے۔

بعد ازاں فاضل بینچ نے مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر خواجہ حارث اپنے دلائل میں فوجی عدالتوں کے ٹرائل کے طریقہ کار کے حوالے سے دلائل دیں گے۔

مشہور خبریں۔

رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق نے 5 ایم پی ایز

صہیونی سیاحوں کی بس حادثے کا شکار؛ 1 ہلاک ، 31 زخمی

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا میں صیہونی حکومت کے سیاحوں کو لے جانے والی

نیتن یاہو کا اقوام متحدہ کے ساتھ رویہ؛گوتریس کی زبانی

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ میں فلسطینی عوام

شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کا ہولناک جرم

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ اور مغربی ممالک کی جامع حمایت کے سائے میں غزہ

بھارتی حکام نے شہید محمد مقبول بٹ کے بھائی پر مسلسل چوتھی بار پبلک سیفٹی ایکٹ لگا دیا

?️ 19 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے چار سالوں سے

2026  کے الیکشن اور ٹرمپ کی کمزور معاشی کارکردگی

?️ 24 دسمبر 20252026  کے الیکشن اور ٹرمپ کی کمزور معاشی کارکردگی امریکا میں 2026

خیبرپختونخواہ حکومت کا ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ

?️ 20 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے

امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:نئے سروے بتاتے ہیں کہ 7 اکتوبر 2023 سےغزہ جنگ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے