?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی۔
صدرِ آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد نے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کیا، آمریت کے خلاف مزاحمت اور عوامی حقوق کی بحالی پیپلز پارٹی کا تاریخی کارنامہ ہے، 1973ء کا متفقہ آئین بھٹو شہید کا تاریخی تحفہ ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ وفاق کے استحکام اور قومی یکجہتی میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار ہے، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں اصلاحات پیپلز پارٹی کا اہم کارنامہ ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ زمین، مزدور، تعلیم اور سماجی انصاف کی تاریخی اصلاحات پیپلز پارٹی کی شناخت ہیں، MRD سے ARD تک پیپلز پارٹی جمہوری ارتقا کی معمار رہی ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی اور اٹھارویں ترمیم، پیپلز پارٹی کا جمہوری ورثہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی سیاست میں شدید بحران؛ نیتن یاہو ایک بار پھر حریدیوں کے سامنے جھکنے پر مجبور
?️ 24 جون 2026سچ خبریں:اسرائیل میں حریدی جماعتوں اور نیتن یاہو کے درمیان معاہدے کے
جون
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست منظور
?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران
جون
تل ابیب کے سامنے اسٹریٹجک حکمت عملی
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف
اکتوبر
روسی توانائی / سیاسی عزائم یا معاشی حقیقت پسندی کو الوداع کہنے کے لئے یورپ کا مہنگا روڈ میپ؟
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے ایک نو قدمی روڈ میپ شائع کیا
مئی
غزہ میں صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا لرزہ خیز انکشاف
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اور مغربی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی
مئی
فلسطینی عوام مسلح تنظیموں کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی سینٹر فار پولیٹیکل
جون
بلاول بھٹو کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
?️ 28 جون 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ
جون
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا تاریخی قانون منظور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی قانون سازوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی
نومبر