?️
کراچی: (سچ خبریں) سیکریٹری داخلہ و انسداد منشیات نے یونان کشتی حادثے سمیت دیگر معاملات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے متعدد افسران اور اہلکاروں کےخلاف اندرونی احتسابی کارروائی مکمل کرتے ہوئے سزاؤں کا اعلان کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری داخلہ و انسداد منشیات نے یونان کشتی حادثے سمیت مختلف معاملات میں برطرف ایف آئی اے کے متعدد افسران و اہلکاروں کی اپیلیں مسترد کردی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے متعدد افسران اور اہلکاروں کےخلاف اندرونی احتسابی کارروائی مکمل کرتے ہوئے سزاؤں کا اعلان کردیا۔
سیکریٹری داخلہ نے یونان کشتی حادثہ میں غفلت کےالزامات ثابت ہونے پر کراچی ایئرپورٹ کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو برطرف کردیا جبکہ فیصل آباد ائیرپورٹ کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی یونان کشتی حادثہ میں غفلت کےالزامات ثابت ہونے پر برطرف کردیا گیا ہے۔
اسی طرح ملتان ایئرپورٹ پرتعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کو انسانی اسمگلرز سے مبینہ روابط پر 3 سال کے لیے عہدے اور تنخواہ میں تنزلی کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسی طرح ناقص تفتیش پر 2 سینئر انویسٹی گیٹرز جبکہ غفلت اور لاپروائی پر ایک اسسٹنٹ ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹر کو بھی ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔
4 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ایک انسپکٹر کو غیر حاضری، غفلت اور ناقص تفتیش پر سزا سناتے ہوئے تنخواہ کے بنیادی پے اسکیل میں ایک سے 3 سال کی کمی کردی گئی ہے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر قیدی سے بدسلوکی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انسپیکٹر کو سینشور کی سزا سنائی گئی۔
سیکریٹری داخلہ و انسداد منشیات نے 6 سب انسپکٹرز، ایک اے ایس آئی، 3 ہیڈ کانسٹیبلز اور 5 کانسٹیبلز کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کرنے کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔
غیر حاضری پر ایل ڈی سی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کی سزا کو برقرار رکھا گیا جبکہ سپریٹنڈنٹ اور سب انسپیکٹر کی اپیل پر پروموشن روکنے کی سزا کو تبدیل کرتے ہوئے اسے سینشور میں تبدیل کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
ترکی کو عالمی بینک کی ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد؛ شام کا حصہ صفر
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:عالمی بینک کے سربراہ نے اس ملک میں مہلک زلزلے سے
فروری
ڈی جی خان میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہوٹل مافیا ملوث
?️ 5 ستمبر 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)ڈپٹی کمشنر اور بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم
ستمبر
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع
?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں اپنا
مئی
نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
?️ 15 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ
اپریل
امریکی حملہ آوروں کا تیل کے بعد شامی نوادرات کو لوٹنا شروع
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے اعلان کیا ہے
اپریل
2023 کی مقبول ترین شخصیات میں وہاج علی ٹاپ 10 میں شامل
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور شوبز میگزین کی جانب سے 2023 کے
دسمبر
مقدمے کے بغیرگرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
اپریل
فلسطینی شہداء کی تعداد کہاں تک پہنچ چکی ہے؟
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے آج جمعرات کی
فروری