?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں ہفتے اہم قانون سازی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیے پر مدعو کر لیا جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں رواں ہفتے اہم قانون سازی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں کے اعزاز میں آج شام ساڑھے سات بجے عشائیہ دیں گے۔
عشائیے میں تمام اتحادی جماعتوں کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) نے ابھی شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔
حکومت ججز کی تعداد بڑھانے سمیت ایک آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لانا چاہتی ہے۔
اس سے قبل 3 ستمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل کو مؤخر کر دیا تھا، بل حکومتی رکن بیرسٹر دانیال چوہدری نے پیش کیا تھا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ترمیمی بل کا مقصد فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، بعد ازاں پی ٹی آئی نے بیرسٹر دانیال کے بل کی مخالفت کردی تھی۔
28 اگست کو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس کے علاوہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 22 کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
بل کے مطابق ججز کی تعداد بڑھانے سے سپریم کورٹ کے زیر التوا کیسز حل کرنے میں مدد ملے گی، ججز کی تعداد بڑھانے سے سپریم کورٹ سائلین کو انصاف کی بروقت یقین دہانی کرا سکے گی۔
بل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ججز تعیناتی میں ان کی ماحولیات، بین الاقوامی تجارت اور سائبر کرائم کے قوانین میں مہارت مدنظر رکھی جائے گی، 24 جولائی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے بیشتر ارکان نے اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججوں کی منظور شدہ تعداد میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا تاہم اس حوالے سے بل پر غور ان کے اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا تھا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ججز کی تعداد کا تعین زیر التوا تفصیلات کی بنیاد پر کیا جا سکتا ہے،ہمیں اسے 17 سے بڑھا کر 24 کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
27 اپریل کو سپریم کورٹ میں فیصلوں کے منتظر مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔
2022 میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملک کی اعلیٰ اور نچلی عدالتیں 21 لاکھ 44 ہزار زیر التوا مقدمات کے ایک بڑے بیک لاگ سے نمٹ رہی ہیں کیونکہ 2021 کے دوران 41 لاکھ 2 ہزار مقدمات کا فیصلہ کیا گیا اور 40 لاکھ 60 ہزار نئے مقدمات دائر کیے گئے۔
2021 کے آغاز میں تمام عدالتوں میں مجموعی طور پر 21 لاکھ 60 ہزار مقدمات زیر التوا تھے۔


مشہور خبریں۔
کاراکاس میں وینزویلا اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات
?️ 12 فروری 2026 سچ خبریں:وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسي روڈریگزی اور امریکہ کے
فروری
صہیونی آبادکاروں کو اپنے جرائم کی قیمت ادا کرنا ہوگی:حماس
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں ایک
دسمبر
صیہونیوں کو اردن کی جانب سے نیا محاذ کھلنے کے خدشے پر تشویش
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اردن کی سرحد سے
دسمبر
لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے تدارک کیلئے ایک بار پھر سائیکلنگ کو فروغ دینے پر زور
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے
نومبر
بلیک لسٹ سے نام نکالا گیا تو حکومت عدالت کا رجوع کرے گی
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے
مئی
آصف زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات، ملکی سیاسی، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد
نومبر
غزہ میں جو کچھ ہوا وہ نسل کشی سے بڑھ کر ہے: اسرائیلی پروفیسر
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ٹی وی چینل 14 نے اعلان کیا کہ عبرانی یونیورسٹی
نومبر
اسرائیل کے خلاف یمنی آپریشنز رکیں گے نہیں : انصاراللہ
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رکن محمد البخیتی نے واضح
مئی