?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی حقیقی اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے فوری اور اہم چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کو’’پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 ‘‘سے خطاب کے دوران کہی۔وزیرِ خزانہ نے اس موقع پر وسائل کی ترجیحی بنیادوں پر دوبارہ تقسیم کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ وہ شعبے جنہیں سب سے زیادہ فوری توجہ کی ضرورت ہے، ان میں سرمایہ کاری اور اقدامات کو ترجیح دی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر ہونے والے آئندہ مذاکرات اتفاق رائے کے ذریعے طے پائیں گے تاکہ تمام فریقین کے مفادات کا توازن برقرار رہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ دس سالوں کے دوران ہر سال دو ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے چھ اہم ایجنڈا آئٹمز میں سے چار، موسمیاتی تبدیلی اور آبادی جیسے ملکی اہم مسائل پر مرکوز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے منصوبے اور اقدامات تیار کیے جائیں جو ان چیلنجز سے نمٹنے میں مؤثر ثابت ہوں۔وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان جلد اپنا پہلا اسکلز امپیکٹ بانڈ شروع کرے گا، جس کا مقصد نوجوانوں کی مہارتوں کو بہتر بنانا اور انہیں ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنا ملک کی معاشی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ہمیں فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ موسمیاتی اور آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے نمٹا جا سکے اور ملک کی حقیقی اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 میں مختلف حکومتی محکموں، ماہرین، ترقیاتی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جہاں آبادی، صحت، تعلیم اور غذائیت کے شعبوں میں مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
اردن کے بادشاه کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطینیوں کی حمایت
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں اردن
ستمبر
کیا حزب اللہ اسرائیلی فوج پر حملہ کرے گا ؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:القدس کی جنگ کے دو ہفتوں کے بعد، صہیونی میڈیا نے
اکتوبر
غزہ جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ صیہونی اخبار کا انکشاف
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
اکتوبر
سابق پاکستانی اہلکار: قاتل صہیونیوں نے ایران کے دانت کچلنے والے جواب سے سبق نہیں سیکھا
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے ایک سابق وزیر اور ملک کی حکمراں جماعت
جولائی
ہم اپنے ملک میں کسی بھی غیر ملکی فوجی اڈے کی موجودگی کو برداشت نہیں کریں گے: صومالیہ
?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں: صومالی کے وزیرِ مشاور برائے امور خارجہ علی محمد
فروری
امریکہ کو صہیونی حکومت کو لبنان پر حملے روکنے پر مجبور کرنا چاہیے: نبیہ بری
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے آج دوپہر صہیونی
ستمبر
بھارت اور مصر کے درمیان ہونے والے معاہدے
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:مصر اور بھارت نے اتوار کو اعلان کیا کہ دونوں ممالک
جون
اقوام متحدہ نے سوڈان میں جنگ کے پھیلنے کے خطرے سے خبردار کیا/کوئی علاقہ محفوظ نہیں ہے
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ نے سوڈان میں جنگ کے پھیلنے اور پڑوسی
اکتوبر