?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل فیصلے لیے مزید بھی لیں گے ، جس کے تحت پٹرول ابھی تھوڑا اور مہنگا ہوگا تاہم اگر آئی ایم ایف معاہدے پر چلتے تو پیٹرول کی قیمت 300 روپے ہوتی ، ہم کسی کو نظر انداز نہیں کریں گے ، تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پری بجٹ بزنس کانفرنس میں شرکت پر خوشی ہے ، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ، سب مل کر مسائل پر قابو پائیں گے ، جب ہم حکومت میں آئے تو پاکستان مہنگائی میں تیسرے نمبر پر تھا ، پاکستان میں ہر سال 18 سے 20 لاکھ افراد لیبر مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں ، پچھلے 4 سال میں 2 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ، جب ہم حکومت میں آئے تو 5600 ارب روپے بجٹ خسارہ تھا ، رواں سال بجٹ خسارہ ساڑھے تین سال بجٹ خسار ے کے برابر تھا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کہا گیا پرائمری ڈیفسٹ 25 ارب کا کریں گے ، ایک ہزار 300 ارب کا پرائمری ڈیفیسٹ ہوا ، سب وزرائے اعظم نے مل کر 24 ہزار ارب قرض لیا ، عمران خان نے اپنے دور میں 20 ہزار ارب سے زائد قرض لیا ، آئندہ سال 21 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے ، اس کے باوجود ہماری حکومت رواں سال توانائی کے شعبے میں 1100 ارب کی سبسڈی دے گی ، پیٹرولیم کے شعبے میں 81 ار ب روپے کی سبسڈی دے گی اور آئندہ سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1200 ارب لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزیر اعظم کے لیے بہت مشکل تھا کہ کہ دو بار 30 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھائے ، عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدے کے برخلاف سبسڈی دے کر گئے ، جب ان کو پتہ چلا کہ حکومت جارہی ہے تب یہ سبسڈی دے کر گئے ، اگر ہم معاہدے پر چلتے تو پیٹرول کی قیمت 300 روپے ہوتی ، حماد اظہر نے روس کو پیٹرول کے لیے خط لکھا اس کا جواب تک نہیں آیا ، آئل لینے کا ان کا کوئی چانس نہیں تھا جب کہ جب ہماری حکومت تھی تب ہم گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے ، اب چینی اور گندم درآمد کی جارہی ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنان کو ایک بار پھر خانہ جنگی میں ڈھکیلنے کی صیہونی سازش:سید حسن نصراللہ
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
اکتوبر
کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے
مئی
امریکی ٹینکوں کی پہلی کھیپ تائیوان پہنچی
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: تائیوان کی فوج نے امریکہ سے کل 108 M1A2T ٹینک
دسمبر
ماریہ زاخارووا کا واشنگٹن کے فیصلے پر ردعمل ظاہر
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ہفتے
جون
الیکشن کمیشن کا 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی
نومبر
جرمن کی معاشی کمزوری کی وجوہات
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہوبیک گیس کے بحران اور مہنگائی
اگست
امریکی وزیر خارجہ کا ترکی کا دورہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے خبری ذرائع نے امریکی وزیر خارجہ کے قریبی دورے
دسمبر
ایران سے ڈیزل کی درآمد نے امریکہ کو پریشان کر دیا ہے: حزب اللہ
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا
ستمبر