ہمارا مقصد صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور اعلٰی افسران شریک ہوئے اجلاس میں تونائی ڈویژن نے بجلی کی پیداوارمیں اضافے کی منصوبہ بندی سے متعلق بریفنگ دی  یہ منصوبہ بندی دس سال کے لیے کی جاتی ہے، ضروریات کے مطابق حکمت عملی میں ضروری تبدیلیاں کی جاتی ہیں، منصوبہ بندی کا مقصد صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔

تمام صوبوں اور آزاد جموں وکشمیر حکومت سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے بجلی بل ادائیگی والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے، وزیر اعظم نے توانائی ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ ایسے گرڈ اسٹیشنز جہاں بلوں کی وصولیوں کا تناسب کم ہے وہاں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائیں تاکہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

دوسری جانب مشترکہ مفادات کونسل نے مستقبل میں سستی بجلی بنانے کے پلان کی منظوری دے دی، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹر یر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستی بجلی پیدا کی جائے گی۔ طویل مدتی پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ کیپسٹی اور غیرشفاف انداز میں ٹھیکے دینے کے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔

اگر ماضی میں ایسے پلان بنائے جاتے تو گردشی قرضے اور دیگر مسائل سے بچا جاسکتا تھا۔ حماد اظہر نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی پیداوار کے طویل مدتی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پلان 2005 سے زیر التوا تھا اب اس پلان کے تحت مستقبل میں طلب ورسد کی پروجیکشن دیکھ کر بجلی پیدا کی جائے پلان کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ طویل مشاورت کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان، آرمی چیف بند کمرے میں بیٹھ کر اپنے گلے شکوے دور کرلیں، اسد عمر

?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے

سندھ اور پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

?️ 7 جون 2021کراچی/ لاہور( سچ خبریں)  وزیر اعلی سندھ  اور وزیر صحت  کے ذریعہ

bgvhh

?️ 2 مئی 2021fff Short Link Copied

وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلیفون

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو

نئی فلسطینی نسل کیسے صیہونیوں کی نیدیں حرام کر رہی ہے؟

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں ان دنوں کی پیش رفت 2000 میں ہونے والے

عراق شام کا ہر طرح سے حامی

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:عراقی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فلاح الفیاد نے شام کے

یمن نے کن ممالک کو دشمن ممالک کی فہرست میں ڈالا ہے؟

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے امریکہ اور

ترکی کے زلزلے کی طاقت کتنے ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی؟

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے محکمہ زلزلہ کے ڈائریکٹر اورحان تاتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے