?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نا اہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کو مقرر کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ کر دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل علی ظفر،الیکشن کمیشن کے وکلاء اور مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ عدالت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مزید کوئی ایکشن لینے سے روک دے،الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کیلئے شکایت فائل کی ہے،الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کو ہٹانے سے متعلق بھی کارروائی شروع کردی۔

نمائندہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ہمیں تو عدالت نے پہلے ہی روک رکھا ہے ہم کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھا رہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ عدالت اس کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ کر دے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں،چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کو مقرر کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ کر دیں گے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری کر دیا۔عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے کا کیس 13 دسمبر کو مقرر کر دیا گیا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا اور فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا تھا،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون پی کے تحت نااہل قراردیا۔

Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
ترکی کا شمالی عراق میں ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رکن نے شمالی عراق
نومبر
سعودی عرب کے متنازعہ ڈرامہ سیریل معاویہ پر شدید عالمی ردعمل
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے ایم بی سی چینل پر نشر ہونے
مارچ
ٹرمپ پر مقدمہ چلنا چاہیے: 60% امریکیوں کی مانگ
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ
جون
شیر افضل مروت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کو
مارچ
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، مثبت کیسز میں اضافہ
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا
جولائی
سمندری طوفان ڈینیئل سے لیبیا میں 300,000 بچوں کی زندگی متاثر
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:یونیسیف نے جمعرات کو اعلان کیا کہ لیبیا میں آنے والے
ستمبر
12 روزہ جنگ کے ڈراؤنے خواب کے خوف سے صیہونی حکومت انڈر گراونڈ ہسپتال بنا رہی ہے
?️ 23 فروری 202612 روزہ جنگ کے ڈراؤنے خواب کے خوف سے صیہونی حکومت انڈر
فروری
بلوچستان کی بدامنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، سرفراز بگٹی
?️ 7 ستمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان
ستمبر