?️
سچ خبریں:عراقی وزارتِ انصاف نے شام سے منتقل کیے گئے 5703 داعش دہشتگردوں کی تعداد، شہریت اور تفصیلات جاری کر دیں۔ ان دہشتگردوں کا تعلق 61 ممالک سے ہے جبکہ ان کی حوالگی اور نگرانی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
عراق کی وزارتِ انصاف نے شام سے عراق منتقل کیے گئے دہشتگردوں کی شہریت اور تعداد سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:داعش کا شام میں واپسی کا اعلان
خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق، عراق کی وزارتِ انصاف کے ترجمان احمد لعیبی نے بتایا کہ شام سے عراق منتقل کیے گئے داعش سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کی کل تعداد 5703 ہے، جن کا تعلق دنیا کے 61 مختلف ممالک سے ہے۔ ان میں سے 4253 عرب جبکہ 983 غیر عرب دہشتگرد ہیں۔ ان دہشتگردوں میں عراقی شہریوں کی تعداد 467 اور شامی شہریوں کی تعداد 3543 ہے۔
ترجمان کے مطابق، مرکزی جیل الکرخ میں ان دہشتگردوں کو رکھنے اور ان کی درجہ بندی کے لیے خصوصی ہالز تیار کیے گئے ہیں۔ یہ درجہ بندی ان معلومات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے جو بین الاقوامی اتحاد کے رکن ممالک، جن میں کینیڈا، امریکہ، برطانیہ، یوکرین، بھارت، آسٹریلیا، بیلجیم، جارجیا اور ڈنمارک شامل ہیں، نے عراق کو فراہم کی ہیں۔
احمد لعیبی نے مزید بتایا کہ ان دہشتگردوں میں 187 افراد مراکش سے، 165 ترکمانستان سے، 181 ترکی سے، 234 تیونس سے، 130 روس سے اور 116 مصر سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کی قومی سلامتی کونسل نے بین الاقوامی اتحاد کی درخواست پر فیصلہ کیا کہ داعش دہشتگردوں کو انسداد دہشتگردی ادارے کے ذریعے شہید محمد علاء ایئر بیس پر وصول کیا جائے اور مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے تعاون سے سرحدی گزرگاہ ربیعہ کے ذریعے عراق منتقل کیا جائے۔
مزید پڑھیں:امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے داعش پھر سے میدان میں اتارنا، مزاحمتی تحریک کے خلاف جنگ کا بہانہ:عطوان
ترجمان کے مطابق، اس معاملے کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں قومی انٹیلی جنس سروس، انٹیلی جنس ایجنسی اور قومی سلامتی ادارے کے حکام شامل ہیں، جبکہ عدالتی کمیٹیاں ان دہشتگردوں کے خلاف قانونی فیصلے جاری کرنے کی ذمہ دار ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہیومن رائٹس واچ کا اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے یورپی یونین سے مطالبہ
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: یورپ اینڈ میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نامی تنظیم، جس نے غزہ
اکتوبر
کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے رفح میں صیہونی
مئی
پنجاب میں سیلاب کی تباہی، دریا بپھر گئے، لاکھوں افراد متاثر
?️ 12 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی
ستمبر
ایفل ٹاور کے ملازمین کی ہڑتال
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ایفل ٹاور کی انتظامی کمپنی، جسے ایفل ٹاور ایکسپلوٹیشن ایسوسی ایشن
دسمبر
ٹرمپ کے تل ابیب سے تعاون کم ہونے کی وجوہات
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: فاکس نیوز نے اسرائیلی جاسوسی خدمات کے ایک سابق عہدیدار کے
مئی
دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کی
مئی
پہاڑہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں : مریم نوازشریف
?️ 11 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع
دسمبر
اناج کے عالمی بحران کا ذمہ دار مغرب ہے: کریملن
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: کریملن نے مغربی ممالک کے ان دعوؤں کی سختی سے
مئی