🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کیلئے اقدامات بہت ضروری ہیں، درخت کاری نہایت ضروری ہے ، بڑے بڑے ممالک گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے، بل گیٹس جیسے لوگ کہہ رہےہیں آج دنیا کا خیال نہ رکھا تو پھر کچھ کر نہیں سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملک میں گرین فنانسنگ میں جدت سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماحولات کی بہتری،جنگلات لگانا آئندہ نسل کیلئے ضروری ہیں، ہمیں 10ارب درخت کے ہدف کو پوراکرنا ہے ، ملک میں نیشنل پارکس بڑھانا ،درخت اگانا بہت ضروری ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگانا وقت کی ضرورت ہے ، ماحولیات کی بہتری کیلئےچین نے حال میں بہت کام کیا ہے، ہمارے لئے فائدہ ہے کہ ہم نئی نئی تکنیک سے سیکھ سکتے ہیں ، درخت لگانے کیلئے بچوں میں آگاہی مہم خوش آئند ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بنگلادیش سے بھی اچھی ہے ، ہم نے اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی قدر نہیں کی ، ماحول کی بہتری کیلئے اقدامات میں پاکستان لیڈ لے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمننگ کیلئے اقدامات بہت ضروری ہیں ، 20سال پہلے گلوبل وارمنگ پر بات کرنے پر لوگ ہنستے تھے ، ابھی بھی بڑے بڑے ممالک گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔
عمران خان نے مزید کہا اب جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے دنیا میں خوف بڑھنے لگا ہے ، دنیا کوخوف آنا شروع ہوا کہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا احساس نہیں کیا، بل گیٹس جیسے لوگ کہہ رہےہیں آج دنیا کا خیال نہ رکھا تو پھر کچھ کر نہیں سکیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے نبیﷺنے1500سال پہلےجوکہاتھاوہ آج حقیقت ہے، نبیﷺنےفرمایاکہ دنیاکیلئےایسےجیوجیسےہزارسال جیناہے اور اپنے لئے ایسے جیو جیسے کل مرجانا ہے۔
مشہور خبریں۔
سینے میں بہت راز دفن ہیں لیکن یہ وقت مناسب نہیں، عثمان بزدار کا پرویز الہٰی کے بیان پر ردعمل
🗓️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما
دسمبر
کشمیری اپنی خون کے آخری قطرے تک جدو جہد آزادی جاری رکھیں گے
🗓️ 29 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیئے گئے
اگست
ایک ایرانی نیٹ ورک کی لیکوڈ پارٹی رسائی: صہیونی میڈیا کا اعتراف
🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ دعویٰ کیا ہے کہ لیکوڈ پارٹی میں اثر
دسمبر
غزہ میں انسانی صورت حال نا گفتہ بہ
🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں نے غزہ میں
فروری
سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کل جمعہ
جنوری
یورپی یونین کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Tugschau نے اپنی ایک رپورٹ میں یونان میں لگنے
اگست
بلوچستان: چاغی، پشین میں مسلح افراد کے حملوں میں 3 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
🗓️ 19 نومبر 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع چاغی اور پشین میں مسلح افراد
نومبر
افغانیوں کا امریکہ سےاس ملک میں اپنے نمائندے کو ہٹانے کا مطالبہ
🗓️ 10 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے بہت سے لوگوں اور سوشل میڈیاصارفین نے امریکی محکمہ
اگست