کینا روڈ سانحہ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

?️

لاہور ( سچ خبریں ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی کینال روڈ پر پولیس اہلکار کو کچلنے والے بگڑے امیر زادے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ، حمزہ جاوید نامی ملزم نجی ہوٹل میں حساس ادارے کا افسر بن کر کمرے کا مطالبہ کرتا رہا ، ملزم نے ہوٹل کے مینجر کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی جس پر انتظامیہ نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بلوا لیا ، 2 اہلکار ہوٹل پہنچے اور حمزہ جاوید کو دھر لیا ملزم کو اس کی گاڑی سمیت تھانہ لے جاتے وقت اس نے گاڑی بھگا دی۔

تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پرموٹرسایئکل سوار کو گاڑی تلے کچلنے کے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سول لائن میں کانسٹیبل منور خان کی مدعیت میں اقدام قتل، اغواء اور دیگر دفعات کے تحت درج کر لی گئی ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے ساتھ بیٹھے اہلکار کو دھمکایا اور اسے اغواء کرنے کی بھی کوشش کی ، دوسرے اہلکار نے گاڑی کا تعاقب کر کے اسے روکنے کی کوشش کی تو حمزہ جاوید نے اس پر گاڑی چڑھا دی ، جس سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے تاہم موٹرسائیکل پھنسی ہونے کے باوجود ملزم نے گاڑی بھگائی جس کے باعث آگ لگ گئی۔

خیال رہے کہ لاہور کی کینال روڈ پر نشے میں دھت شخص نے شہری اور پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی تھی ، ہفتے کے روز پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انتہائی تشویش ناک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے مطابق لاہور کی مصروف ترین شاہراہ کینال روڈ پر نشے میں دھت ایک امیر زادے نے ایک شہری اور پولیس اہلکار کو اپنی رینج روور گاڑی کے تلے روند ڈالا۔

بتایا گیا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور نے تیز رفتاری کے باعث کینال روڈ پر ڈولفن پولیس کی موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد ایک پولیس اہلکار اور اور ایک شہری کو روند ڈالا ، اس موقع پر پولیس اور شہریوں نے اکٹھے ہو کر نشے میں دھت شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

بعد ازاں نشے میں دھت ڈرائیور اپنی رینج روور لے کر برکت مارکیٹ کے علاقے میں پہنچ گیا، جہاں پولیس نے تعاقب کرکے گاڑی کو روکا ، اسی دوران گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل ہی گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی بعد ازاں فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا تاہم گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی جب کہ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔

مشہور خبریں۔

کائنات کی دریافت کے لئے دنیا کی طاقتور دوربین تیار کر لی گئی

?️ 14 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) کائنات  سے متعلق پوری دنیا میں تحقیقات جاری ہیں 

سعودی عرب سے صومالیہ تک متحدہ عرب امارات کے جاسوسی نیٹ ورک پر ایک نظر

?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات نے یورپی اور امریکی ماہرین

غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو

آیت اللہ خامنہ ای کا شیدائی ہوں: وینزویلا کے صدر

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے امریکی سامراج کے خلاف وینزویلا کے عوام

یہ تاثر درست نہیں کہ عدالتیں اداروں کے دباؤ میں کام کر رہی ہیں

?️ 20 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کا احوال

?️ 26 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید

اس وقت ہماری سیاست عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہے۔چوہدری شجاعت

?️ 10 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)سیاست دانوں کی لیک ہونے والی آڈیوز اور ویڈیوز کے منظر

یوکرین کی روس کے لیے کیا حیثیت ہے؟

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے