?️
لاہور(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے لاہور جوڈیشل کمپلیکس میں ملک کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کی معیشت کی ترقی کے لیے کمرشل کورٹس انتہائی ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی کمرشل کورٹ کا قیام ایک انقلابی قدم ہے جس پر انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کو مبارکباد دی ان کا کہنا تھا کہ کاروبار سے متعلق کیسز کا بلا تاخیر فیصلہ ہونے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس کا بلواسطہ اثر معیشت پر پڑتا ہے۔
اس کے لیے صوبائی حکومت نے کمرشل کورٹس کے قیام کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت کر کے کاروبار میں آسانی کے لیے فریم ورک کے تحت پنجاب کمرشل کورٹس آرڈیننس 2021 نافذ کردیا۔
بعدازاں ‘سائٹیٹر آف سول اینڈ کرمنل لا’ کی لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی قانون پر عملدرآمد سے منسلک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ عدالتیں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھی اپنا کام کرتی رہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ جب انہوں نے اپنا منصب سنبھالا تو ان کی ترجیحات میں بہت سی چیزیں شامل تھیں جن میں سے کچھ منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ کچھ کو تاخیر کا سامنا ہے۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ کمرشل کورٹ عدلیہ کو فخر کا موقع دینے کے لیے اچھے فیصلے دے گی، ساتھ ہی انہوں نے پنجاب کی ضلعی عدالتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان عدالتوں نے عالمی وبا کے باجود 2019 کے مقابلے 2020 میں زیادہ مقدمات نمٹائے۔لاہور ہائی کورٹ کے ریسرچ پیپر کے مطابق معاشی ترقی اور پائیدار نمو کے لیے کانٹریکٹ کا مؤثر نفاذ انتہائی ضروری ہے۔
پیپر میں کہا گیا کہ عدالتی نظام کی کارکردگی میں مجموعی بہتری سے کاروباری ماحول بہتر، جدت میں تیزی، بیرون، ملک سرمایہ کاری اور ٹیکس ریونیوز محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس قاسم خان اور جسٹس جواد حسن کی رہنمائی میں تجارتی معاملات کی نشاندہی کے لیے سول عدالتوں میں ججز کو نامزد کرنے کے اقدام کی قیادت کی۔
ریسرچ پیپر میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات سے قانونی چارہ جوئی کو بے حد سہولت ہوگی اور کانٹریکٹ نفاذ کے اشارے سے پاکستان کی درجہ بندی میں بھی بہتری کی توقع ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: کل جمعرات کو ترکی کے دورے کے دوران اسرائیلی
جون
امریکہ کے مسلسل اقدامات سے آبنائے ہرمز کی سلامتی کو خطرہ
?️ 29 جولائی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ میں جمہوری اسلامی ایران کی مستقل نمائندگی کے
جولائی
صحافی پنجاب اسمبلی کے خلاف سراپا احتجاج
?️ 5 جولائی 2021پنجاب(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ کی
جولائی
جمعیت علماء اسلام ف کا ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
?️ 22 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف نے ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
ستمبر
سعودی عرب میں خوف کی بادشاہی؛مغربی تحقیق
?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:مغربی صحافتی تحقیقات نے سعودی عرب کو خوف کی بادشاہی قرار
اگست
ابھرتی ہوئی طاقت؛ ایران کی جنگ نے مشرقی ایشیا میں واشنگٹن کی مساوات کو کیسے بدلا؟
?️ 19 اگست 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ جنگ (پینٹاگون) کو
اگست
برطانوی بادشاہ سے دگنی دولت کے مالک برطانوی وزیر اعظم
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے
نومبر
پانچ اسرائیلی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اعلان کیا کہ موڈیز
فروری