?️
سچ خبریں: تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی اعلان کے بعد اب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں مشاورت کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پابندی کے اعلان اور سپریم کورٹ جانے کے دعوؤں کے بعد، اب معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے اور اتحادیوں سے مشورہ کرنے تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی کے اغراض و مقاصد
پیر کے روز وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ حکومت تحریک انصاف پر پابندی کے لیے کیس دائر کرے گی اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جا رہی ہے۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ریفرنس سپریم کورٹ بھیج دیا گیا ہے اور اب عدالت فیصلہ کرے گی۔ لیکن پھر اسحاق ڈار نے کہا کہ فیصلے کو پہلے لیڈرشپ دیکھے گی، پھر اتحادیوں سے مشورہ ہوگا، اور آئین و قانون کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیصلہ پارلیمنٹ میں جائے گا اور ہر جماعت کی رضامندی کے بعد ہی کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔
دوسری جانب، خرم دستگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام تر فاشزم کے باوجود سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ ضرور کیا ہے لیکن ہم سیاسی جماعت کا مقابلہ سیاست کے ذریعے کریں گے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، لیکن اگر کوئی ملکی مفادات کے خلاف کام کرے گا تو اس پر پابندی لگانی چاہیے اور اسے قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا ’مینڈیٹ چوروں‘ کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان تینوں افراد کے خلاف وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں بچوں کے خلاف جنگ کے بارے میں یونیسف کا کیا کہنا ہے؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسف کے ترجمان نے
دسمبر
اپوزیشن نے وزیردفاع کی تقریر میں خلل کیوں ڈالا؟
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سنی اتحاد
جون
بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ طلال چودھری
?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
جون
بھارت کیخلاف آپریشن نوازشریف کی زیر نگرانی بنا۔ عظمی بخاری
?️ 13 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بھارت
مئی
یوکرین میں روس کی فتح یقینی ہے: شوئیگو
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے نئے
دسمبر
اسرائیل کی حمایت پر احتجاجاً تیسرے امریکی اہلکار کا استعفیٰ
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے گزشتہ شب اعلان
مئی
افغانستان پر طالبان کا قبضہ، بھارتی حکمرانوں میں ہلچل مچ گئی
?️ 17 اگست 2021نئی دہلی (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان پر اب طالبان نے
اگست
صیہونی ایٹمی و سکیورٹی اسناد ایران کے ہاتھ لگنے پر عبری میڈیا میں کھلبلی
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:عبری ذرائع ابلاغ نے ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی ایٹمی
جون