عمران خان کا ’مینڈیٹ چوروں‘ کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف امریکا میں آئی ایم ایف کے ہیڈ کوارٹر کے باہر تحریک انصاف کے احتجاج کے ایک روز بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ مبینہ طور پر چرانے والے حکام کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر احتجاج کی حمایت کی لیکن مظاہرین کی جانب سے لگائے گئے فوج مخالف نعروں سے اظہارِ لاتعلقی کیا۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت نے انتخابات میں 3 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ باقی 17 سیاسی جماعتیں مشترکہ طور پر اتنے ووٹ حاصل کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابات میں بےضابطگیوں کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھایا ہے، کئی غیرسرکاری تنظیموں نے بھی انتخابی عمل میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی کو ایک سازش کے تحت ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم کیا گیا اور پھر پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں بھی چھین لی گئیں، مینڈیٹ کی چوری غداری کے مترادف ہے، جس پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) کے فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو الاٹ نہیں کر سکتا۔

بانی پی ٹی آئی نے آئندہ چند روز میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کو ’فکسڈ میچ‘ قرار دیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ محسن نقوی کو وزیر داخلہ بنانا بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا صلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن ایک فکسڈ میچ تھا جس میں الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ساتھ ملے ہوئے تھے۔

عمران خان کے مطابق الیکشن کمیشن، چند سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ لانے کے منصوبے کو سبوتاژ کیا۔

حکومت کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مفاہمت کا انحصار انتخابی نتائج کے منصفانہ آڈٹ پر ہے۔

تاہم انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں سائفر کیس اور توشہ خانہ کیسز میں ضمانت دے بھی دی تو القادر ٹرسٹ کیس میں انہیں سزا دی جاسکتی ہے۔

معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کمزور معیشت کی وجہ سے موجودہ حکومت پائیدار نہیں رہے گی، انہوں نے اس الزام کو مسترد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔

سابق وزیر اعظم کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 2018 میں 20 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑا تھا، اس لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس اسٹرکچرل اصلاحات کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، حکومت کو مشورہ ہے کہ اگر قرض ادا کر سکتے ہیں تو ہی قرض لیں۔

پارٹی رہنما و وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ فوٹو سیشن نہیں کرنا چاہیے تھا، خدشہ ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا کو فنڈز میں اس کا حصہ نہیں دے گا۔

قبل ازیں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے استغاثہ کے ایک گواہ پر جرح مکمل کی، جو القادر یونیورسٹی کا چیف فنانشل آفیسر تھا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے استغاثہ کے ایک اور گواہ کا بیان بھی قلمبند کیا۔

سماعت کے دوران عمران خان، بشریٰ بی بی، ان کی بیٹی اور داماد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ انصاف نہیں، ناانصافی کا حامی ہے،نیتن یاہو  کو گرفتار کیا جانا چاہیے: اقوام متحدہ کی رپورٹنگ آفیسر 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹنگ آفیسر فرانچسکا آلبانیز نے کہا ہے

نام نہاد جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی مغربی دنیا میں انسانی حقوق کی پامالیاں

?️ 16 جولائی 2021(سچ خبریں) مسلم دنیا میں مغرب کے بت کو پوجنے والوں کی

صہیونی حکومت لبنان میں زمینی کارروائی روکنے کے لیے تیار

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: متعدد صہیونی سیکیورٹی ذرائع نے اس حکومت کے ریڈیو اور ٹیلی

ٹرمپ اور امریکہ کا سیاسی مستقبل

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:     کانگریس کی عمارت پر ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کے

دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ دراصل ایک دھوکہ ہے

?️ 12 نومبر 2025 دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ دراصل ایک دھوکہ ہے امریکی

پاکستان کو ملنے والی غیرملکی امداد میں 60فیصد تک کمی

?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  کے امدادی پیکج کا حصول

فیس بک میسینجر میں میسیج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش

?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ ’فیس بک‘

روس، یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار

?️ 25 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے