?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ایک روز 6 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے اور 29 اموات ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 9.88 فیصد پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 61 ہزار 190 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 6 ہزار 047 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 9.88 فیصد پر آگئی۔نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 559 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار413 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 44 ہزار 722 ، پنجاب میں 4 لاکھ 82 ہزار 316 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 96 ہزار328 اور بلوچستان میں 34 ہزار 501 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 004 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار737 اور آزاد کشمیر میں 38 ہزار805 کیسز سامنے آچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن کے شہر صعدہ پر سعودی جنگجوؤں کے حملے
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے
فروری
امریکا اور چین ٹک ٹاک کی فروخت کے معاملے پر متفق ہوگئے
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا
ستمبر
حملے کے پہلے دن غزہ کے عوام پر 16 ٹن بم گرائے گئے
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیوت احرونوت نے ایک خبر میں لکھا
اگست
تل ابیب میں اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، کیا وہ نیتن یاہو کے خلاف متحد ہوں گے؟
?️ 21 ستمبر 2025تل ابیب میں اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، کیا وہ نیتن یاہو کے
ستمبر
بغداد میں یہ سب کیا ہو رہا ہے ؟
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے اتوار کے روز
ستمبر
سندھ حکومت عید کے دوران ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھے گی
?️ 12 مئی 2021سندھ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر
مئی
سعودی عرب فلسطین کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی
اکتوبر
غزہ سے امریکہ کو نقصان
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب نے
فروری