کورونا کی شدت برقرار ، ایک دن میں 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

کورونا: ملک بھرمیں  مزید 49 مریض انتقال کرگئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور  کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ایک روز 6 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے اور 29 اموات ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 9.88 فیصد پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 61 ہزار 190 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 6 ہزار 047 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 9.88 فیصد پر آگئی۔نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 559 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار413 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 44 ہزار 722 ، پنجاب میں 4 لاکھ 82 ہزار 316 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 96 ہزار328 اور بلوچستان میں 34 ہزار 501 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 004 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار737 اور آزاد کشمیر میں 38 ہزار805 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مرکز کہاں ہے؟

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ایک فلسطینی ویب سائٹ نے سویڈن اور مقبوضہ فلسطین کے

جولانی روسی فوج کو شام کی سرحدوں پر تعینات کرنے کی کوشش کر رہا ہے:نیتن یاہو

?️ 23 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ شام

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو پر الزام

?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کو فریب

عبرانی میڈیا: اسرائیل نے حماس کے ساتھ مذاکرات کیے بغیر کوئی کامیابی حاصل کی ہے

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، اسرائیل

اسحٰق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

?️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی

شمال اور جنوب میں اسرائیل پر کیا گذر رہی ہے؟ صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت

کیا صیہونی حماس کی شرطیں مانیں گے؟

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے قطر اور مصر کو قیدیوں کے تبادلے

وفاق کی فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف

?️ 7 جولائی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے