?️
لاہور (سچ خبریں) کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے ، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسپتال سمیت تمام میڈیکل سروسز، میڈکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند رہیں گے البتہ متاثرہ علاقے میں مکینوں کی محدود نقل و حمل کی اجازت ہوگی، اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا۔
حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقے میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسپتال سمیت تمام میڈیکل سروسز، میڈکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ دودھ اور گوشت کی دکانیں، بیکریاں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقے میں پیٹرول پمپس صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز اور آٹا چکیاں، فروٹ اور سبزیوں کی دکانیں بھی صبح 9 بجے سے شام 7 بجے کھلی رہیں گی۔
خیال رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ لاہور میں کرونا سے اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور کئی روز سے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بھی 19 فیصد سے زائد آرہی ہے۔صوبہ پنجاب کی ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام نے احتیاط نہیں برتی تو آخری آپشن لاک ڈاؤن ہوگا۔


مشہور خبریں۔
جہاد اسلامی فلسطین کی صیہونیوں کو خطرناک دھمکی
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی غزہ کے خلاف زمینی کاروائی کی دھمکی کے
مئی
داعش کی وحشیانہ فلمیں بنانے والے کو عمر قید کی سزا
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:داعش کے وحشیانہ کلپس اور ویڈیوز بنانے والے محمد خلیفہ کو
جولائی
افغانستان کے بارے میں ایران اور پاکستان کا نظریہ اطمئنان بخش ہے: قریشی
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف
اکتوبر
چین اور روس عالمی نظام کے لیے خطرہ ہیں: یورپی یونین
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: جاپان کے وزیر اعظم فومیا کشیدا اور کونسل آف یورپ
مئی
صہیونیوں نے یحییٰ السنور کے فوری قتل کا کیا مطالبہ
?️ 1 مئی 2022سچ خبریں: کل شام کی ایک چونکا دینے والی تقریر کے بعد
مئی
کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے، حریت کانفرنس
?️ 15 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
سوڈانی عوام کی حالت زار
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: غذائی سلامتی کی نگراں تنظیم نے سوڈانی عوام کی صورتحال
اگست
بائیڈن کا اندھیرے میں آخری تیر
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کے آئندہ دورہ مغربی ایشیاء
جولائی