?️
لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ویکسین کے مہنگے ہونے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوے کہا ہے کہ پرائیویٹ درآمد کی اجازت اس لئے دی گئ ہے کہ جو لوگ لائن میں نہیں لگنا چاہتے وہ پیسے دیں اور ویکسین لگوا لیں، اس پر اعتراض کی وجہ سمجھ نہیں آئی
انہوں نے کہا کہ جن کو لائنوں میں نہیں لگنا، پیسے دے کر ویکسین لگوا لیں حکومت تمام شہریوں کو مفت ویکسین لگا رہی ہے، لیکن کروڑں لوگوں کو ویکسین ایک منظم طریقہ سے ہی لگائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر پرائیویٹ ویکسین مہنگی ہونے کی تنقید کے جواب میں کہا کہ حکومت تمام شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے، لیکن کروڑں لوگوں کو ویکسین ایک منظم طریقہ سے ہی لگائی جا سکتی ہے،۔
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں لاہور میں 9 ہزار 605 مرد و خواتین کو کورونا ویکسین لگائی ہے تو وہاں کورونا وائرس کی تیسری لہر گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 زندگیاں نگل گئی ہے جبکہ کورونا کے 1 ہزار 58 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں۔اعدادو شمارکے مطابق اس وقت شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 482 کورونا کے مریض داخل ہیں جن میں سے 127 مریض آئی سی یو اور 84 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں جبکہ کرونا سے ہونے والی اموات میں سے سب
سے زیادہ اموات میو ہسپتال میں ہوئیں جہاں اموات کی تعداد 5 ہے اسی طرح جناح ہسپتال میں تین، فاروق ہسپتال میں تین، اتفاق ہسپتال میں دو اور دیگر سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ایک ایک اموات واقع ہوئی ہیں۔
فارما کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر حسن عباس نے کہا ہے کہ چین سے کرونا ویکسین 25 مارچ کو پاکستان پہنچے گی، کین سائینو کورونا ویکسین کی قیمت 4 ہزار 225 روپے ہوگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روس کے بعد چین سے بھی نجی سیکٹر کے لیے کرونا ویکسین پاکستان پہنچ رہی ہے۔ ڈاکٹر حسن نے کہا کہ چین سے کرونا ویکسین 25 مارچ کو پاکستان پہنچے گی، کین سائینو بائیو کی پہلی کھیپ 10 ہزار ڈوزز پر مشتمل ہے، یہ سنگل ڈوز ہے۔ان کے مطابق کین سائینو بائیو کی دوسری کھیپ آئندہ ماہ پاکستان آئے گی، ویکسین لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے 3 مخصوص اسپتالوں میں دستیاب ہوگی۔ ویکسی نیشن کے لیے مخصوص اسپتال سے اپائنٹ منٹ لینی ہوگی
مشہور خبریں۔
کنیڈا میں بھارتی طالب علم کا قتل
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:کنیڈا میں ایک ہندوستانی طالب علم کا گولی مارکر قتل کردیا
اپریل
ٹوئٹر کے بلاک بٹن میں بڑی تبدیلی کردی گئی
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) میں بلاک بٹن میں
مئی
نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی
?️ 18 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل
جنوری
فرانس کے شہریوں کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فرانسیسی سفارتخانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر
اپریل
صہیونی فوج حماس کو کبھی تباہ کرنے نہیں کر سکتی
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی نے کہا کہ
دسمبر
صنم ماروی کا تیسری شادی کا اعتراف
?️ 7 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ صنم ماروی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ
ستمبر
غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے 2 پاکستانیوں کو بھارتی حکام نے آزاد کشمیر واپس بھیج دیا
?️ 1 مئی 2023کشمیر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے پونچھ ڈویژن کے
مئی
اسٹارک لنک پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگئی، خدمات کی فراہمی کیلئے حکومتی منظوری کی منتظر
?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی
جنوری