پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام

?️

لاہور(سچ خبریں) کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراس مہم کا آغاز کیا گیا تھا ۔ عثمان بزدار نے شہباز شریف کے دور حکومت کی نسبت پٹرول کی مد میں کم اخراجات کئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کفایت شعاری مہم میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پیچھے چھوڑدیا،عثمان بزدار نے شہباز شریف کے دور حکومت کی نسبت پٹرول کی مد میں کم اخراجات کئے۔شہبازشریف کےآخری مالی سال اور موجودحکومت کےمالی سال کا موازنہ جاری کردیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے آخری سال میں قومی وسائل کا بےدریغ استعمال کیاگیا۔

شہباز شریف کے سال 2017-18 میں اخراجات23 کروڑ 90 لاکھ تھے، عثمان بزدار کے دور میں سال 2020-21 میں اخراجات 14 کروڑ 30 لاکھ رہے، شہبازشریف دور میں مالی سال2017-18 میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 20 لاکھ خرچ کئے گئے جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کی مرمت پر صرف ڈیڑھ کروڑ خرچ ہوئے، یعنی کم وبیش 3 کروڑ روپے بچائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف دور میں مالی سال 2017-18 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف پر9 کروڑ کا خرچ آیا جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف پر 4 کروڑ 40 لاکھ خرچ کئے گئے۔شہبازشریف دور میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے3 لاکھ 72 ہزار لیٹر ایندھن کا خرچ ہوا جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کا2 لاکھ 28 ہزار لیٹر ایندھن خرچ ہوا۔

اسی طرح شہباز دور میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے ایندھن کی پر3 کروڑ 50 لاکھ خرچ ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کےایندھن پر2 کروڑ 70 لاکھ خرچ کئے گئے۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ آفس سمیت پنجاب میں شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا گیا ہے۔

ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا، عوام کے وسائل پر سب سے پہلا حق عوام کاہے نہ کہ اشرافیہ کا، ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اشرافیہ اور مافیا نے مل کر ملک کے وسائل کو لوٹا ہے، ہم نے مافیا کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

مہنگا تیل اور لڑکھڑاتی معیشت؛ مغربی ایشیا کی جنگ کا بھارت پر بھاری پڑتا ہوا معاشی بوجھ

?️ 9 جون 2026سچ خبریں:تیل کی 90 فیصد درآمدات پر انحصار کرنے والی بھارتی معیشت

ٹرمپ کی اپنے حامیوں کو گمراہ کرنے کی کوشش؛ ایران کے خلاف کارروائی کی قیمت معمولی قرار دے دی

?️ 15 اکتوبر 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے بھاری اخراجات کا

FATF اجلاس میں آج پاکستان کی قسمت کا ہوگا فیصلہ

?️ 24 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں}  FATF کے  تین  روزہ ورچوئل اجلاس  کے  آج آخری

یمن نے فرانسیسی بحری جہاز کو کیوں روکا؟

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی فورسز کی دھمکی کے بعد فرانسیسی بحریہ کے ایک

صیہونی حکومت کے لیے فلسطینی مزاحمت کا انتباہی پیغام

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بغزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی جماعتوں نے مصری فریق کے

شام میں ازبک جنگجوؤں اور الجولانی حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

?️ 7 جون 2026سچ خبریں:شام میں ازبک جنگجوؤں اور الجولانی حکومت کے درمیان تناؤ بڑھ

اسرائیلی جاسوسی پروگرام کے ذریعے بھارتی رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر بڑا حملہ

?️ 24 جولائی 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  اسرائیلی جاسوسی پروگرام پیگاسوس کے ذریعے بھارتی رہنماؤں

صیہونی جاسوس کمپنیوں میں سعودی عرب کی بھاری سرمایہ کاری

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:سعودی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی حکام نےصیہونیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے