?️
سچ خبریں: صہیونی ریاست کی عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارانوت نے کنست کے اجلاس کے دوران لیکود پارٹی کے رکن آمیت ہالیوی اور صہیونی وزیر جنگ اسرائیل کاتس کے درمیان ہونے والے تنازعے کی اطلاعات شائع کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ہالیوی نے وزیر جنگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ نہیں سمجھتے، حماس کو ختم کرنے کی کوئی یقینی حکمت عملی موجود نہیں ہے۔
ہالیوی نے مزید کہا کہ ہم 20 ماہ سے ناکام حکمت عملیوں پر لڑ رہے ہیں، لیکن اسرائیل حماس کو تباہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ہم حماس کو شکست دینے کے قابل نہیں ہیں۔
انہوں نے اس جنگ کو "دھوکے پر مبنی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کامیابیوں کے بارے میں جھوٹ بول کر بیوقوف بنایا گیا ہے۔
ہالیوی نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر غزہ کی جنگ کو طول دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جنگ کو دو ماہ میں ختم ہونا چاہیے تھا، حالات سازگار تھے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔
اخبار کے مطابق، وزیر جنگ کاتس نے لیکود اراکین کو بتایا کہ ہالیوی یائر گولان کی مانند ہو گئے ہیں۔
یائر گولان، جو ڈیموکریٹس پارٹی کے رہنما اور صہیونی فوج کے سابق ڈپٹی چیف ہیں، نے حال ہی میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فوجی تفریح کے لیے فلسطینی بچوں کو ہلاک کر رہے ہیں۔
گولان کے ان بیانات نے صہیونی ریاست کے سیاسی اور فوجی لیڈران میں شدید غم و غصہ پیدا کیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف، وزیر انصاف، اپوزیشن لیڈر یائر لاپید، اور دیگر وزراء نے ان کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے انہیں "دشمن کا تحفہ” قرار دیا اور معافی مانگنے کی تاکید کی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، ایڈوائزری جاری
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں
جولائی
امریکی سینیٹ کی جانب سے ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود
?️ 24 جون 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے ایک ایسے بل کی منظوری دی ہے جس
جون
صیہونی وزیر جنگ کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی ویب سائٹ نے عبرانی زبان کے ذرائع کے حوالے
اکتوبر
زرعی شعبہ میں ترقی کیلئے فریقین کی تجاویز کا جائزہ لے کر مربوط حکمت عملی بنائی جائے گی، وزیراعظم
?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول
اپریل
پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر اوپن کورٹ سماعت کا مطالبہ
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے
مارچ
نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا معاملہ: رجسٹرار سپریم کورٹ نے کمیٹی کو 3 نام بھجوادیے
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز
اکتوبر
بن لادن کے سینئر مشیر کی افغانستان واپسی؛ اماراتی میڈیا کا دعوی
?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:ایک اماراتی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد گروہ
اگست
پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ عطاء تارڑ
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے
ستمبر