?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 71 مریضوں کا انتقال ہو گیا، جس کے بعد کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 824 ہو چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 771 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 397 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 71 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 57 ہزار 336 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 842 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 8 لاکھ 44 ہزار 638 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 633 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک کُل 1 کروڑ 32 لاکھ 69 ہزار 214 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 43 ہزار 368 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی ہے اور اب تک کُل 73 لاکھ 37 ہزار 187 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 110 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 39 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 579 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 39 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 822 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 79 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 257 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 762 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 218 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 280 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 250 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 544 مریض وفات پا چکے ہیں۔ گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 588 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے خوف اور کمزوری کے باعث جنگ بندی قبول کی:یمن نیوز
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران
جون
برطانیہ دہشت گردوں کے گڑھے میں کھڑا ہے: یمن
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے
جنوری
وزیراعلی مریم نواز کی سی ایم ایچ آمد، زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات
?️ 12 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کے
مئی
کملا ہریس نے میونخ میں صیہونی حکومت کے سربراہ سے ملاقات کی
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ کی نائب صدر کملا ہریس نے X سوشل نیٹ ورک
فروری
جنگ بندی کیس اور دوحہ میں مذاکرات کا نیا دور
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور موساد کے سربراہ
جولائی
وزیر اعظم کی 20 پولینگ اسٹشینوں پر پھر سے انتخابات کی مانگ
?️ 23 فروری 2021ڈسکہ(سچ خبریں) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں
فروری
ہرتزوگ کا ترکی دورہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں ایک اہم موڑ ہے :اردوغان
?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں
مارچ
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 478 پوائنٹس بڑھ گیا
?️ 1 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان
مارچ