مسئلہ کشمیر حل ہونے تک برصغیر میں دیر پا امن  ممکن نہیں: وزیر خارجہ

بلاول کل ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے: وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک برصغیر میں دیر پا امن  ممکن نہیں، پاکستان خطے میں امن سے رہنا چاہتا  ہے، بھارت کو نہ چاہتے ہوئے بھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 39سالوں بعد پاکستان کے وزیرخارجہ نے عراق کا پہلا دورہ کیا ہے،عراق کی پالیسی بہت واضح اور فلسطینیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، عراق مسئلہ فلسطین کو اپنے داخلی امور کا مسئلہ سمجھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو کامیابی ہوئی اور مشرقی وسطیٰ میں سیز فائر ممکن ہوا، کوشش ہے کہ امن عمل آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان نے او آئی سی کی جانب سے جو تحریک پیش کی ، اس میں بہت بڑی کامیابی ملی اور کمیشن بنادیا گیا، یہ کمیشن جنگی جرائم کی تحقیق کرے گا۔

کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ عراقی ہم منصب کو مسئلہ کشمیرسے متعلق بھی آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن سے رہنا چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر حل ہونے تک برصغیر میں دیر پا عمل ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب  وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے حوالے سے کچھ مشکلات درپیش تھیں، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے لیگ کرانے کے لیے آسانیاں پیدا کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک پر سب سے زیادہ دباؤ ان کی اندرونی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ہے اور ان کی 30ملین آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے ہیں جبکہ ماہ اپریل میں بھارت میں 73لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔افغانستان سے متعلق انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں کو کل آگاہ کیا ہے اور اس مسئلے پر اپوزیشن کی تجاویز بھی لی ہیں۔

مشہور خبریں۔

20 سال بعد ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنائے جانے کا امکان

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: بولی وڈ بادشاہ ’شاہ رخ خان‘ کی 2004 کی بلاک

آلاسکا اجلاس میں زلنسکی کو نہ بلانے  پر روس کا رد عمل

?️ 17 اگست 2025آلاسکا اجلاس میں زلنسکی کو نہ بلانے  پر روس کا رد عمل

لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا

?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے

غزہ میں 20 فلسطینی بچے شہید اور 170 زخمی

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:میزان ہیومن رائٹس سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا

شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا

These Gucci Baroque Sets Are the Ultimate Spring Head-Turners

?️ 7 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

اقوام متحدہ کو سعودی گمراہ کن پروپیگنڈے کے ساتھ نہیں چلنا چاہیے:انصاراللہ

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے غیر

2022 میں اسرائیل کے خطرناک چیلنج

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  صیہونی فوجی ماہر نے 2022 کے موقع پر صیہونی حکومت کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے