🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے سے ملک بھر میں ایک دن میں مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 915 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو اٹھارہ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 915 ہوگئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 785 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.29 فی صد رہی۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 57 ہزار 281 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 903 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 تک پہنچ گئی۔
اب تک ملک میں 1 کروڑ، 21 لاکھ 90 ہزار 671 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 972 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 668 ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی رہنماؤں کے درمیان شدید اختلاف،نیتن یاہو کی استعفی کا مطالبہ
🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حزب اختلاف کی تحریک کے سربراہ نے اس حکومت
جنوری
صعدہ جارحیت مأرب شکست کا بدلہ
🗓️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے دفاع کا دعویدار مغربی ممالک خاص طور پر
جولائی
میٹا کمپنی بھی صہیونی ریاست کی خدمت میں مصروف
🗓️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری خونریز جنگ کے دوران فیس بک اور
اپریل
اسرائیلی حکومت کے حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں: مغرب
🗓️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغرب کی اسلامسٹ پارٹی برائے انصاف و ترقی کے سیکرٹری
اکتوبر
ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں
🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فرانس
ستمبر
قطری خواتین کی ائرپورٹ پر متنازعہ تلاشی کی شکایت
🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:قطری خواتین کے ایک گروپ نے اس ملک کے حکام سے
نومبر
اسرائیل نے غزہ کے عوام پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ
نومبر
صہیونی ماہرین نے معمول کے معاہدوں کے خاتمے کے بارے میں خبردار کیا
🗓️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:گزشتہ چند مہینوں سے بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں صیہونی
مارچ