کورونا:ملک بھر میں مزید 118 افراد انتقال کر گئے

پاکستان: کورنا وائرس سے مزید  53 مریض انتقال کر گئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے سے ملک بھر میں ایک دن میں مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اس  کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 915 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو اٹھارہ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 915 ہوگئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 785 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.29 فی صد رہی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 57 ہزار 281 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 903 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 تک پہنچ گئی۔

اب تک ملک میں 1 کروڑ، 21 لاکھ 90 ہزار 671 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 972 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 668 ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم غزہ کی حمایت کے لیے کئی محاذوں پر لڑنے کے لیے تیار ہیں: انصار اللہ

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یمنی عوام امریکی دشمن کی دھمکیوں اور وحشیانہ حملوں کی

ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت زار؛بینک کا باحجاب خاتون کو کیش دینے سے انکار

?️ 25 فروری 2022بھارتی ریاست بہار میں ایک بینک نے حجاب کر کے آنے والی

لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اقتصادی دباؤ میں مزید اضافہ

امریکہ یورپ سے اپنے جوہری ہتھیار لے جائے؛ روس کا مطالبہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے یورپ میں

خلیج فارس کی تمام عربی بندرگاہیں بند

?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:خلیج فارس کے جنوبی عربی ممالک کی تمام بندرگاہیں بند ہونے

نواز شریف کی پلیٹ ٹھیک ہوگئیں ہیں تو واپس آ جائیں: اسد عمر

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا سابق

فلسطینیوں کا قتلِ عام، پوری انسانیت کے خلاف جنگ ہے:صدر ونزوئیلا 

?️ 16 جولائی 2025 سچ خبریں:صدر ونزوئیلا نیکولس مادورو نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے