?️
جنوبی افریقہ نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والوں ویزا فری داخلہ عارضی طور پر روک دیا
جنوبی افریقہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے 90 روزہ ویزا فری داخلے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اسرائیل سے وابستہ بعض عناصر اس سہولت کا غلط استعمال کر کے غزہ کے فلسطینیوں کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق حالیہ دنوں میں چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے کچھ فلسطینیوں کو اس مقصد کے تحت لایا گیا کہ وہ بطور سیاح یا مختصر قیام کے لیے نہیں بلکہ مستقل طور پر غزہ سے منتقل ہو جائیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چند ثالثوں نے پورے چارٹرڈ طیارے کرائے پر لے کر فلسطینی خاندانوں کو یک طرفہ ٹکٹس پر جنوبی افریقہ پہنچایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ جوہانسبرگ کے “تامبو” ایئرپورٹ پر تقریباً 160 فلسطینی بارہ گھنٹے تک رکے رہے اور بعد میں انہیں ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ بعد ازاں ایک اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا کہ ایک مشکوک تنظیم، جو ایک اسرائیلی-اسٹونین شہری چلا رہا تھا، ان پروازوں کے پیچھے تھی اور اس نے مزید ایسی پروازیں بھی منظم کی تھیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے بھی ان خفیہ منتقلیوں میں قریبی ہم آہنگی کی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ “المجد یورپ” نامی تنظیم اس پورے عمل کی منتظم تھی، جو انسانی ہمدردی کی آڑ میں ممکنہ طور پر انسانی اسمگلنگ جیسے اقدامات میں ملوث تھی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس تنظیم نے فلسطینیوں کو تقریباً دو ہزار امریکی ڈالر کی پیشکش کی اور ان کے لیے جنوبی افریقہ، انڈونیشیا اور ملائیشیا جیسے ممالک کے ٹکٹس بک کروائے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تنظیم کا اصل سرپرست تومر گونار لیند نامی شخص ہے جو اسرائیلی اور اسٹونین شہریت رکھتا ہے۔
جنوبی افریقہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد فلسطینیوں کی غیر قانونی منتقلی اور ممکنہ استحصال کو روکنا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کو پولیوفری ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ہے: فیصل سلطان
?️ 7 اگست 2021چمن (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان پولیو
اگست
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 375 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 29 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بینچ مارک
مئی
امریکہ کی شکست ناگزیر ہے:روس میں چین کے سفیر
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوی نے کہا ہے
جنوری
نتن یاہو اور کتنے فلسطینیوں کو قتل کرو گے؟ مشہور اطالوی فلم ساز
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی ایک رپورٹ کے مطابق، مشہور
مئی
لاہور: آصف زرداری کا ایک بارپھر ’چارٹر آف اکانومی‘ کی ضرورت پر زور
?️ 8 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاق میں براجمان حکمران اتحاد کے اہم رہنما، سابق
جون
واٹس ایپ کا ایک اور فیچر منظر عام پر
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:واٹس ایپ ایپلی کیشن پر جلد ہی اسٹیٹس کو تبدیل کیے
جون
راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے منصوبہ تیار
?️ 26 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں شہریوں کی سفری سہولت کے لئے الیکٹرک
اکتوبر
عراقی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 5 داعشی دہشتگرد ہلاک
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کے دیالی صوبے کے شمال مشرق میں مقامی ذرائع نے
ستمبر